غلط رہنمائی
Urdu book, p. 143
By Maulana Wahiduddin Khan
افزائی کر رہا ہے۔ یہ لڑائیاں بلاشبہ اسلام کے خلاف ہیں۔ اور یہ واقعہ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری امت اور امت کے تمام اکابر سو سال سے بھی زیادہ عرصہ سے ان لڑائیوں میں مشغول ہیں۔ مگر ان گنت قربانیوں کے باوجود اس کا کوئی بھی مثبت نتیجہ امت کو نہیں ملا۔ ہر لڑائی امت کے مسائل میں مزید کچھ اضافہ کر دیتی ہے، وہ کسی بھی درجہ میں اس کے مسائل کو حل کرنے والی نہ بن سکی۔ انیسویں صدی میں جب مغربی قومیں دنیا پر چھاگئیں ۔ انھوں نے مسلم سلطنتوں کو مغلوب کرکے ہر جگہ اپنا براہ راست یا بالواسطہ غلبہ قائم کر لیا تو ہر جگہ مسلم مصلحین اٹھ کھڑے ہوئے۔ ان لوگوں کا مشترک نعرہ صرف ایک تھا جس کو انھوں نے جہاد کا عنوان دیا۔ ہر ایک نے مسلمانوں کے اندر جہاد و قتال کا جذبہ ابھارا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پوری امت لڑنے بھڑنے والی امت بن گئی۔ انیسویں صدی میں جو واقعہ پیش آیا۔ اس کا صحیح رد عمل یہ تھا کہ مسلمانوں میں جذبہ دعوت کو ابھارا جائے نہ کہ جذبہ قتال کو ۔ مسلم مصلحین کی یہی وہ اجتہادی غلطی ہے جس نے مسلمانوں کا یہ حال کر دیا ہے کہ وہ ہر جگہ لا حاصل لڑائیوں میں مشغول ہیں، کیوں کہ انھیں اس کے سوا کچھ اور بتایا ہی نہیں گیا۔ انیسویں صدی میں مغربی قوموں کے مقابلہ میں مسلمانوں کی مغلوبیت کا سبب اندر تھا نہ کہ باہر۔ یہ حادثہ حقیقۃ مسلمانوں کے اپنے زوال کی بنا پر پیش آیا نہ کہ دوسری قوموں کی زیادتیوں اور سازشوں کی بنا پر۔ معاملہ اگر سادہ طور پر دوسری قوموں کی زیادتی کا ہوتا تو مسلمانوں کی قربانیاں اس کو دفع کرنے کے لئے کافی ہو جاتیں۔ مگر معاملہ مسلمانوں کی اپنی داخلی کمزوریوں کا تھا اور خارجی اقدامات کے ذریعہ داخلی کمزوریوں کا علاج نہیں کیا جا سکتا۔ دعوت داخلی کمزوریوں کا علاج ہے۔ زوال کے بعد مسلمانوں کو دوبارہ اٹھانے کا واحد راز دعوت ہے (الحدید ۱۷ - ۱۷) موجودہ زمانہ کے مسلم مصلحین اگر بر وقت اس راز کو جان لیتے کہ یہ داخلی زوال کا معاملہ ہے نہ کہ خارجی تعدی کا معاملہ، تو وہ مسلمانوں میں جذبہ دعوت کو ابھارتے۔ وہ مسلمانوں کے اندر داعیانہ اسپرٹ کو زندہ کرتے۔ اگر وہ ایسا کرتے تو مسلمانوں کی نئی تعمیر شروع ہو جاتی۔ وہ اٹھ کر دوبارہ نئی کامیابی حاصل کر لیتے۔ مگر مصلحین نے انتہائی نادانی کا ثبوت دیتے ہوئے مسلمانوں کے اندر جذبہ قتال کو ابھارا۔ اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader