غلط رہنمائی
Urdu book, p. 124
By Maulana Wahiduddin Khan
کہ وہ "کافر" ہونے کی وجہ سے یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ خدا کی زمین پر اپنا اقتدار قائم کریں۔ اور جہاں حکومت مسلم افراد کے ہاتھ میں تھی وہاں اس لئے وہ ان سے لڑگے کہ ان کے نزدیک وہ نام کے مسلمان تھے ، اور خدا کے قانون کو زمین پر جاری ہی نہیں کر رہے تھے۔ اس طرح مسلمان کی تصویر ساری دنیا میں لڑ اکو قوم کی تصویر بن گئی۔ وہ غیر قوموں کے ملک میں بھی دہشت گردی کی نظر سے دیکھے جانے لگے اور خود اپنے ملک میں بھی۔ تعمیری کام کا نقشہ دور اول میں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو تدوین حدیث اور تدوین علوم اسلامی کا نشانہ دیا۔ اسی طرح موجودہ زمانہ کے مصلحین مسلمانوں کو ایک اعلیٰ تعمیری نشانہ دے سکتے تھے۔ یہ نشانہ تھا اسلامی لٹریچر کی تیاری اور اس کی اشاعت۔ موجودہ زمانہ میں ایک طرف پریس اور جدید مواصلات کے ظہور نے اشاعت کے بالکل نئے مواقع کھول دئے ہیں۔ اسی کے ساتھ مختلف تحریکوں اور مختلف انقلاب بات کے نتیجہ میں عالمی سطح پر فکر انسانی میں تبدیلی ہوئی ہے۔ آج کا انسان بالکل نئے انداز سے سوچتا ہے اور نئے انداز سے باتوں کو سمجھنا چاہتا ہے۔ ان حالات میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت کا کام ایک ایسا عظیم کام بن گیا ہے کہ اگر امت کے تمام ذہین افراد اس کام میں لگ جائیں تو ایک صدی تک وہ ان کی مشغولیت کے لئے کافی ہو جائے۔ ۱۔ اس سلسلے میں پہلا کام یہ ہے کہ قرآن کے ترجمے تمام زبانوں میں شائع کئے جائیں۔ اسی کے ساتھ حدیث اور سیرت کی مستند کتابوں کے ترجمے کر کے ان کو ساری دنیا میں اور تمام قوموں کے درمیان پہنچا دیا جائے تاکہ ان پر خدا کی حجت تمام ہوسکے۔ ۲۔ دوسرا کام یہ ہے کہ جدید سائنٹفک انداز میں دعوتی لٹریچر تیار کیا جائے اور اس کو دنیا کی تمام اہم زبانوں میں شائع کرکے تمام قوموں میں پھیلا دیا جائے۔ ۳۔ تیسرا کام یہ ہے کہ ہفتہ وار اور ماہوار پرچے اعلیٰ معیار پر ہر ملک میں شائع کئے جائیں۔ ان میں عالم اسلام کی خبریں۔ جدید دنیا کے موافق اسلامی واقعات اور دوسری مناسب چیزوں کو فراہم کرکے شائع کیا جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader