غلط رہنمائی
Urdu book, p. 128
By Maulana Wahiduddin Khan
۴۔ چوتھا کام یہ ہے کہ خالص دعوتی انداز میں اجتماعات کئے جائیں۔ موجودہ زمانہ میں اجتماعات اور کانفرنسوں کا کام بڑے پیمانہ پر جاری ہے۔ مگر یہ کسی نہ کسی اعتبار سے احتجاجی اجتماعات ہیں۔ اس کے بجائے مثبت انداز پر دعوتی اجتماعات بڑے پیمانہ پر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ ۵۔ ایسے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں جہاں دعوتی مقاصد کے تحت نصاب تیار کر کے لوگوں کی تعلیم و تربیت کی جائے۔ ۶۔ ریسرچ ادارے قائم کئے جائیں جہاں جدید موضوعات پر اسلامی انداز میں تحقیق کا کام کیا جا سکے۔ مسلمان اگر اس قسم کے تعمیری کاموں میں لگ جائیں تو وہ اپنی قوت کے استعمال کا ایک مثبت میدان پالیں گے، اور اسی کے ساتھ وسیع تر انسانیت کے لئے اپنے آپ کو نفع بخش ثابت کر سکیں گے۔ لیے جانے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب یہ بھی ہے کہ طالب علموں کی اکثریت اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق نصاب کا انتخاب نہیں کرتی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader