Urdu book · کاروانِ ملّت

امت مسلمہ

Urdu book, p. 182

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک ایسا معاملہ تھا جس میں مسلمان مکمل طور پر بے بس ثابت ہو رہے تھے۔ مگر یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشین گوئی ظاہر ہوئی جو حدیث کی کتابوں میں اس طرح نقل کی گئی ہے : عن ابي بكرة عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال : ان الله تبارك وتعالی سیؤید نے فرمایا کہ اللہ اس دین کی مدد ایسے لوگوں سے هذا الدين باقوام لاخلاق لهم (مسند احمد) کرے گا جن کا دین میں کوئی حصہ نہ ہوگا۔ سوویت روس کے حکمران میخائیل گورباچیف کا ظہور غالباً اسی خبر رسالت کی تصدیق ہے۔ گورباچیف نے تمام قیاسات کے خلاف اشتراکی سلطنت میں ایسی تبدیلیاں پیدا کیں کہ اشتراکی دنیا تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی۔ ٹائم میگزین (۱۲ مارچ ۱۹۹۰) کے الفاظ میں سوویت یونین سوویت ڈس یونین (Soviet Disunion) کی عملی تصویر بن گیا۔ ٹائم کے مذکورہ شمارہ میں ایک باتصویر رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سوویت روس کے تقریباً ۵۵ ملین مسلمان وہاں آنے والی نئی مذہبی رواداری کا پھل پا رہے ہیں : Some 55 million Soviet Muslims enjoy the fruits of the new religious tolerance (p. 26). رپورٹ میں تفصیل کے ساتھ دکھایا گیا ہے کہ اشتراکی دنیا میں نئے انقلاب کے بعد کس طرح مارکس کے خلاف مذہب نظریات غیر معتبر ثابت ہوگئے ہیں۔ اور خود سوویت یونین میں اسلام کی اشاعت کے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔ اس رپورٹ کا عنوان با معنی طور پر ، ٹائم نے ان الفاظ میں قائم کیا ہے ــــــ کارل مارکس محمد کے لئے جگہ خالی کرتا ہے : Karl Marx makes room for Muhammad روس جیسے مخالف مذہب ملک میں یہ جو موافق مذہب انقلاب آیا ہے ، اس نے حیرت انگیز طور پر اسلام اور مسلمانوں کے لئے نئے دروازے کھول دئے ہیں۔ اس تبدیلی کی بہت سی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ روس کی ہوائی کمپنی ایر وفلاٹ اس پر راضی ہوئی کہ وہ اپنے ۲۰ مال بردار جہازوں کے ذریعہ قرآن کے دس لاکھ نسخے سعودی عرب سے روس کے علاقوں میں پہنچائے گی۔ اس سلسلہ میں ایر وفلاٹ کا پہلا جہاز ۱۷ اپریل ۱۹۹۰ کو جدہ ائیر پورٹ پر اترا۔ یہ دس لاکھ نسخے سعودی حکومت نے روسی مسلمانوں کو بطور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page