Urdu book · کاروانِ ملّت

دعوت حق

Urdu book, p. 199

By Maulana Wahiduddin Khan

ہوئی ۔ تقریر کا موضوع تھا ـــــــــ " دورِ جدید میں دعوتِ اسلام" ایک گھنٹے کی تقریر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ ہندوستان جیسے ملک میں دعوتِ اسلامی کا کام کرنے کا طریقہ کیا ہونا چاہئے۔ انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا: ہندوستان میں مسلمان کمزور اور اقلیت کی صورت میں ہیں۔ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کیوں کہ اسلام میں طاقت ور حیثیت (position of strength) کا ماڈل تو موجود ہے، مگر اسلام میں بے طاقت حیثیت (position of modesty) کا ماڈل موجود نہیں۔ یہ جواب بتاتا ہے کہ مقرر کے سامنے اسلام کی صرف سیاسی تاریخ ہے۔ اس کے سامنے اسلام کی دعوتی تاریخ نہیں۔ ان کی نظر میں کو بننے والی اسلامی تاریخ میں الٹی ہوئی ہے وہ اس سے آگے کی کہ تاریخ کو نہ دیکھ سکے۔ جو نہ صرف ان کے الفاظ میں (position of modesty) کا بہترین ماڈل ہے بلکہ وہی اصل بنیاد ہے جس کے اوپر اسلام کی بعد کی تاریخ بنی۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی ذہنی فکری غلطی کیا ہے جس نے انھیں دعوت کے کام سے بے رغبت بنا رکھا ہے۔ یہ سب کے سب لوگ اسلام کے تاریخی مظاہر میں اٹکے ہوئے ہیں، وہ اسلام کی فکری اور اعتقادی قوت کو دریافت نہ کر سکے۔ موجودہ زمانہ کے مسلم رہنما اسلام کی سیاسی تاریخ سے متاثر ہو کر اٹھے۔ وہ اسلام کے بتائے ہوئے مسئلہ آخرت سے متاثر ہو کر نہیں اٹھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے سارے جذبات اس رخ پر چل پڑے کہ وہ اسلام کو سیاسی حیثیت سے غالب کرسکیں۔ ان کے جذبات اس رخ پر متحرک نہیں ہوئے کہ وہ اقوامِ عالم کو اس سب سے زیادہ سنگین مسئلہ سے آگاہ کریں جس کو قرآن میں "النبأ العظیم" کہا گیا ہے۔ یہ لوگ اپنے مخصوص مزاج کے تحت ، اسلام کو سیاسی غلبہ کی تحریک سمجھتے ہیں۔ اور یہی ان کی بنیادی غلطی ہے۔ اسلام لوگوں کو حقیقتِ آخرت سے آگاہ کرنے کی دعوت ہے اور یہی اس کا اصل پہلو ہے۔ بقیہ تمام چیزیں اس کے مقابلہ میں ذیلی یا اضافی حیثیت رکھتی ہیں۔ دو قسم کی تحریکیں تحریکیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک مبنی بر شخصیت (personality-based) تحریک۔ اور دوسری مبنی بر نظام (system-based) تحریک۔ اول الذکر کا نشانہ فرد کی شخصیت اور کردار کو بدلنا ہوتا ہے۔ ثانی الذکر کا نشانہ نظام یا سماجی ڈھانچہ کو توڑ کر دوسرا انتظامی ڈھانچہ بنانا۔ اسلام اول الذکر قسم کی تحریک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page