Urdu book · کاروانِ ملّت

دعوت حق

Urdu book, p. 201

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے ۔ موجودہ زمانہ کے اسلام پسندوں نے اپنے سیاسی خیالات اور انقلابی طرقی کار کے ذریعہ جس اسلام کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بعد یہی ممکن ہے کہ لوگ اسلام کو تخریب کاری اور دہشتناکی کا ایک نظریہ سمجھیں ۔ اس کے سوا کوئی اور چیز ممکن نہیں ۔ اسلام کی تصویر لندن کے انگریزی ہفت روزہ آبزرو ر (Observer) میں برطانوی صحافی مسٹر ہیملٹن (Adrian Hamilton) کا ایک مضمون چھپا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ مغربی دنیا میں آجکل کچھ دانشور یہ کہہ رہے ہیں کہ اب ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ اسلام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترک دوبارہ وائنا کے دروازہ پر ہیں۔ کمیونزم ہو سکتا ہے کہ مر گیا ہو۔ مگر آج ہمیں سب سے زیادہ جس چیز سے ڈرنے کی ضرورت ہے وہ دوبارہ ابھرتا ہوا اسلام ہے۔ سوویت یونین ایک غیر مذہبی حکومت کی حیثیت سے ایسا کر سکتی ہے کہ وہ جنگ کی خواہش نہ کرے ۔ مگر بنیاد پرست مسلمانوں کو موت کا ڈر نہیں، اس لئے اگر وہ بم کو پالیں تو وہ اس قسم کی معقولیت کا مظاہرہ نہیں کریں گے : The Turks are at the gates of Vienna once more. Communism may be dead, but what we really need to fear is a resurgent Islam. The Soviet Union, as a non-theocratic state, could be relied on not to wish for war. Elsewhere, the fundamentalists have no fear of death and will therefore show no such rationale when they get the bomb. مسٹر ہیملٹن نے اگرچہ اس کو مغربی دانشوروں کا جھوٹا ہوا کہہ کر رد کر دیا ہے۔ تاہم خود ہمارے لئے یہ ایک بے حد قابل توجہ بات ہے۔ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے اہل عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا تھا۔ مگر موجودہ مسلمانوں کی بے معنی لڑائیوں نے اسلام کو اہل عالم کی نظر میں دین بربادی بنا دیا ہے۔ دنیا یہ سمجھتی ہے کہ مسلمان گویا دیوانوں کا ایک گروہ ہے جو اپنے احمقانہ عقیدہ کے تحت سمجھتا ہے کہ لڑو مر جاؤ تو تم جنت میں جاؤ گے۔ اس لئے اگر اس کو کہیں سے ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم مل جائیں تو وہ ان کو لوگوں کے اوپر پھینک دے گا۔ خواہ اس کے نتیجہ میں وہ خود بھی برباد ہو اور ساری دنیا میں بربادی پھیلانے کا ذریعہ بنے ۔ مغربی دانشوروں کا یہ ریمارک سراسر درست ہے۔ یہ واقعہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں کچھ نام نہاد مفکرین نے اپنے خود ساختہ نظریات کے تحت بہت سے مسلم نوجوانوں کے اندر یہ ہی مجنونانہ ذہن پیدا کر دیا ہے۔ اسلام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page