Urdu book · کاروانِ ملّت

تعمیر نو کا مسئلہ

Urdu book, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

کی منظم فوج سے نہایت دلیرانہ جنگ کی۔ حالانکہ علما کے پاس زیادہ تر تلواریں تھیں، اور انگریزوں کے پاس پورا توپ خانہ موجود تھا۔ وغیرہ ، وغیرہ مغربی چیلنج پیش آنے کے بعد مسلمانوں کے اندر ایک شدید قسم کا ” دماغی طوفان“ اٹھا تھا۔ فطرت کے قانون نے اس وقت مسلمانوں کو بے پناہ بنا دیا تھا۔ یہ بلاشبہ ملت کا عظیم ترین سرمایہ تھا جو ہیروانہ کردار ادا کرنے کی طاقت رکھتا تھا۔ مگر، ہمارے رہنماؤں نے اس جذبہ کو غلط رخ پر ڈال دیا۔ اگر، بروقت صحیح رہنمائی دی جاتی اور اس طوفانی جوش کو خارجی ٹکراؤ کے بجائے اندرونی تعمیر کے محاذ پر لگایا جاتا تو یقینی طور پر آج ملت مسلمہ کی تاریخ دوسری ہوتی۔ ضرورت تھی کہ اس وقت مسلمانوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ تمہارا مسئلہ حقیقتہً داخلی کمی کا مسئلہ ہے نہ کہ خارجی جارحیت کا مسئلہ ۔ آج زمانہ سائنسی طاقت کے دور میں پہنچ گیا ہے اور تم ابھی تک روایتی طاقت کے دور میں جی رہے ہو۔ اس لئے تم کو چاہئے کہ ٹکراؤ سے اعراض کرتے ہوئے اپنی کمیوں کو دور کرو۔ اگر تم نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کر لیا تو اس کے بعد اپنے آپ وہ وقت آئے گا کہ تم دوبارہ غالب حیثیت حاصل کر لو گے۔ اگر ایسا کیا گیا ہوتا تو مسلمانوں کے ابھرے ہوئے جذبات علم کے حصول اور ترقیاتی نشانوں کی تکمیل میں لگ جاتے۔ جو ہیروانہ کردار جنگ کے میدان میں ضائع ہو گیا وہ تعمیر واستحکام کے محاذ پر استعمال ہوتا ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں غلط رہنمائی نے مسلمانوں کو بھٹکا دیا ہے، اور یہی وہ مقام ہے جہاں دوبارہ صحیح رہنمائی دے کر انہیں ترقی اور کامیابی کی منزل کی طرف سرگرم سفر کیا جا سکتا ہے۔ اعداد قوت نہ کہ استعمال قوت قرآن کا ایک حکم وہ ہے جو قاتلوا ( البقرہ ۱۹۰) کے الفاظ میں دیا گیا ہے۔ یعنی اے مسلما نو ، جنگ کرو۔ قرآن کا دوسرا حکم وہ ہے جو مسلمانوں کو اعداد قوت ( الانفال ۶۰) کی تاکید کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اے مسلمانو، قوت فراہم کرو۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان قاتلوا کے حکم کے مخاطب نہ تھے۔ کیوں کہ ان کے اندر وہ شرطیں موجود ہی نہ تھیں جو قتال کے عمل کے لئے ضروری ہیں۔ مسلمانوں کی موجودہ علی حالت کے ساتھ جنگ کرنا ان کے لئے صرف خود کشی کرنے کے ہم معنی تھا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ مسلمانوں نے اپنے مفروضہ دشمنوں سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page