Urdu book · کاروانِ ملّت

اسلامی جہاد

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

جو آدمی کو ایمان اور عمل صالح والی زندگی اختیار کرنے کے لئے اس دنیا میں کرنا پڑتا ہے۔ یہ شخصی جہاد ہر آدمی کو لازماً کرنا ہے، اس کے بغیر وہ ایمان اور عمل صالح کی روش پر قائم نہیں رہ سکتا۔ ایک شخص جب مومن بنتا ہے تو اس کو فوراً محسوس ہوتا ہے کہ اس نے عام روش سے الگ ایک زندگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگ خدا کو رسمی طور پر مان رہے ہوتے ہیں، وہ خدا کو زنده عقیدہ کے طور پر ماننا چاہتا ہے۔ لوگ پیغمبر کو اپنا فخر بنائے ہوئے ہوتے ہیں، وہ پیغمبر کو اپنا عملی نمونہ بنانا چاہتا ہے۔ لوگ آخرت سے بے خوفی میں پڑے ہوتے ہیں، وہ آخرت سے خوف والی زندگی کو اختیار کرنا چاہتا ہے۔ لوگ ماحول کی بھلائی اور برائی سے بے تعلق ہو کر اپنا ذاتی آشیانہ بنا کر مطمئن رہتے ہیں، وہ چاہتا ہے کہ اچھے کو اچھا کہے اور برے کو برا بتائے۔ لوگ اپنے بڑوں کو معیار بنائے ہوئے ہوتے ہیں، وہ چاہتا ہے کہ بڑے اور چھوٹے دونوں کو یکساں طور پر خدا کے معیار حق پر جانچے۔ لوگ زمانہ سے مصالحت کرکے زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، وہ چاہتا ہے کہ زمانہ سے بے پروا ہو کر صداقت کو مرکز تو جہ بنائے ۔ لوگ ظواہر پر اپنی زندگی کھڑی کئے ہوئے ہوتے ہیں، وہ چاہتا ہے کہ حقائق کے اوپر اپنی زندگی کی تعمیر کرے۔ یہ فرق ایک سچے مومن کے لئے اس کی پوری زندگی کو مشقت اور قربانی کی زندگی بنا دیتا ہے۔ اس کی مثال اس شخص کی سی ہو جاتی ہے جو آندھی اور طوفان کے الٹے رخ پر چلنا چاہتا ہو۔ ایسے آدمی کے لئے سفر سخت محنت کے ہم معنی بن جاتا ہے۔ اسی طرح سچے مومن کے لئے موجودہ دنیا میں زندگی گزار نامحنت ومشقت کا ایک عمل ہے۔ اسی پر مشقت عمل کا نام جہاد ہے۔ جہاد نفس اور شیطان سے لڑنے کا ہتھیار ہے۔ جہاد با اصول زندگی گزارنے کی قیمت ہے۔ جہاد دارالامتحان میں اپنے امتحان کے پرچہ کو صحیح طور پر کرنے کی کوشش ہے۔ جہاد کسی خارجی نظام کو نافذ کرنے کا عمل نہیں ، جہاد خود اپنے آپ کو خدا کی مرضی پر کھڑا کرنے کی محنت ہے۔ جہاد کی لازمی شرط فی سبیل اللہ ہے، جو جہاد ، فی سبیل غیر اللہ ہو وہ ہرگز جہاد نہیں اور نہ اس پر خدا کی وہ برکتیں نازل ہونے والی ہیں جو صرف جہاد فی سبیل اللہ کے لئے مقدر کی گئی ہیں۔ ایک لفظ کافی نہیں جو لوگ جہاد کو جنگ اور قتال کے ہم معنی ثابت کرنا چاہتے ہیں، ان کا حال یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page