Urdu book · خلیج ڈائری

دعوتی پہلو

Urdu book, p. 53

By Maulana Wahiduddin Khan

دعوتی پہلو دوسرا زیادہ اہم اور دور رس فائدہ وہ ہے جو دعوتی مواقع سے تعلق رکھتا ہے۔ اس جنگ کے نتیجہ میں یہ ہوا کہ مغربی لوگوں کا تعلق اہل اسلام سے بہت بڑے پیمانے پر قائم ہوا۔ پانچ لاکھ سے زیادہ تعلیم یافتہ لوگ امریکہ اور یورپ سے نکل کر خلیج میں اکٹھا ہو گئے۔ ان کا سابقہ مختلف پہلوؤں سے مسلمانوں کے ساتھ پیش آیا۔ اس کے ذریعہ دعوتِ اسلامی کے نئے مواقع کھلے۔ آسٹریا کے نو مسلم لیوپولڈ اسد ۱۹۲۲ میں اخباری کرسپانڈنٹ کی حیثیت سے مسلم مشرقی ملکوں میں گئے۔ وہاں وہ اتنا متاثر ہوئے کہ کچھ دنوں بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ انھوں نے اپنی کتاب روڈ ٹو مکہ میں لکھا ہے کہ جس چیز نے مجھے سب سے پہلے سوچنے پر مجبور کیا، وہ مغربی قوموں اور مسلمانوں کے طریق زندگی کا فرق (difference) تھا۔ یہاں سے ان کے فکر کا آغاز ہوا جو بعد کو اسلام کے مطالعہ میں تبدیل ہو گیا۔ اور اس کا آخری نتیجہ یہ ہوا کہ انھوں نے اسلام قبول کر لیا۔ یہی واقعہ خلیج میں امریکہ اور یورپ کی فوجوں کی آمد کا ہوا ہے۔ انھوں نے یہاں اپنے ملک کی زندگی اور مسلمانوں کی زندگی میں جو فرق دیکھا، اس نے انھیں غور و فکر کرنے پر مجبور کیا۔ بہت سے لوگ اسلام سے متاثر ہوئے اور ان کی ایک تعداد نے اسلام قبول کر لیا۔ سعودی اخبارات کی اطلاع کے مطابق، دسمبر ۱۹۹۰ کے آخر تک خلیج میں آنے والے تقریباً ڈیڑھ سو امریکیوں نے اسلام قبول کر لیا تھا (قومی آواز ۷ جنوری ۱۹۹۱)۔ مختلف اطلاعات بتاتی ہیں کہ حال میں امریکہ میں اسلام کے مطالعہ کا رجحان کافی بڑھا ہے۔ ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی نے بتایا کہ وہ شکاگو گئے۔ وہاں کتابوں کی ایک بڑی دکان میں جانے کا اتفاق ہوا۔ انھوں نے دکان والوں سے پوچھا کہ آپ کے یہاں سلمان رشدی کی کتاب "دی سٹینگ ورس" کی فروخت کیسی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج اس کی تین کتاب فروخت ہوئی ہے۔ پھر انھوں نے دکان دار سے پوچھا کہ آج قرآن کا ترجمہ کتنا فروخت ہوا۔ دکان دار نے بتایا کہ آج کی تاریخ میں صرف ہمارے یہاں سے انگریزی ترجمہ قرآن کے ۷۵ نسخے فروخت ہوئے ہیں۔ یہی حال یورپ کا بھی ہے۔ موجودہ حالات نے اسلام کو اور مسلمانوں کو اخبار اور ریڈیو اور ٹی وی کی خبروں میں نمایاں کیا۔ ہر طرف مسلم معاملات کا چرچا ہونے لگا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page