Urdu book · خلیج ڈائری

دعوتی پہلو

Urdu book, p. 55

By Maulana Wahiduddin Khan

کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کے رجحان میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگا۔ مثال کے طور پر راقم الحروف کے پاس مغربی برما مدنی سے ایک خط آیا ہے۔ مکتوب نگار مسٹر عزالہ جنگ نے لکھا ہے کہ آجکل یورپ میں اسلام کے مطالعہ میں دلچسپی بہت بڑھی ہے۔ اور "گاڈرائیزز" اور "محمد دی پرافت آف ریولیوشن" کی جو کاپیاں میرے پاس ہیں، ان کی مانگ میں بہت اضافہ ہوگیا ہے: These days there is so much interest in Islam and my copies of God Arises and Muhammad the Prophet of Revolution are in great demand. مغرب کے فوجیوں کے درمیان اسلام کے بارے میں جو تجسس پیدا ہوا، اسی کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ خود امریکی حکومت نے اس کا اہتمام کیا کہ وہ اسلام کے بارہ میں بنیادی معلومات مرتب کرکے اپنے فوجیوں تک پہنچائے۔ نومبر - دسمبر ۱۹۹۰ء میں میں ایک سفر کے تحت امریکہ میں تھا۔ ۴ دسمبر کا واقعہ ہے میں لاس اینجلس کے اسلامک سنٹر میں تھا۔ اس دوران کچھ سفید فام امریکی مرکز میں آئے۔ معلوم ہوا کہ یہ امریکی فوج کے ریڈ پوایئنڈ ٹیلی وزن براڈ کاسٹنگ سنٹر کے افراد ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی (ڈائرکٹر اسلامک سوسائٹی آرنج کاؤنٹی) سے ملاقات کی۔ اور ویڈیو کیسٹ تیار کرنے کے ایک پروگرام کے بارہ میں ان سے گفتگو کی۔ معلوم ہوا کہ امریکی فوج کے منصوبہ کے تحت، ایک ویڈیو پرو فلم تیار کی جارہی ہے۔ اس کا عنوان ہوگا "اسلام کیا ہے۔ اس میں کسی کمی یا اضافہ کے بغیر اسلام کا تعارف کرایا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے انھوں نے ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی کا انتخاب کیا ہے جو باقاعدہ عالم اور سنجیدہ مسلمان ہیں۔ امریکی عملہ کے ایک ممبر نے گفتگو کے دوران کہا کہ خلیج میں امریکی فوجوں کی موجودگی سے ایک اچھی چیز یہ برآمد ہوئی ہے کہ بہت سے امریکی اسلام اور مسلمانوں کے بارہ میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں : The one good thing that came out of this armed forces pre- sence in the Gulf is that many people are now interested to know more about Islam and Muslim people. اسلام کی پوری تاریخ بتاتی ہے کہ جب کبھی دوسری قوموں کا اختلاط مسلمانوں سے پیش آیا ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page