خاندانی زندگی
Urdu book, p. 48
By Maulana Wahiduddin Khan
نئے حالات کو اپنے لیے فطرت کا ایک چیلنج سمجھے اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو استعمال کر کے نئے حالات میں اپنے لیے کامیاب زندگی کی تعمیر کرلے۔ زندگی ایک چیلنج ہے، عورت کے لیے بھی اور مرد کے لیے بھی۔ جو لوگ اس حقیقت کو جانیں، وہ چیلنج کو ترقی کا ایک زینہ سمجھیں گے اور اُس پر چڑھتے ہوئے اعلیٰ مراتب حیات تک پہنچ جائیں گے۔ سُکھ مادی راحت کا نام نہیں۔ سُکھ یہ ہے کہ آدمی اپنے حالات سے مطابقت (adjustment) کا راز جان لے۔ میکے اور سُسرال کا فرق ایک لڑکی جب اپنی میکے میں ہوتی ہے تو وہ اُن لوگوں کے درمیان ہوتی ہے جن سے اس کا خونی تعلق (blood relationship) ہے۔ اس خونی تعلق کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ میکے میں اس کو یک طرفہ محبت کے ماحول میں جینا ہوتا ہے۔ میکے میں لڑکی کے لیے یہ ماحول ہوتا ہے کہ ـــ تم کچھ نہ کرو تب بھی تم کو ہر چیز ملتی رہے گی۔ سُسرال کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ سُسرال میں لڑکی کو غیر خونی رشتے داروں کے درمیان رہنا پڑتا ہے۔ میکے کا کلچر اگ دیے بغیر پانے کے اصول پر قائم تھا تو سُسرال کا کلچر یہ ہوتا ہے کہ دو گے تو پاؤ گے، اگر نہیں دیا تو تم کو بھی کچھ ملنے والا نہیں۔ لڑکیاں عام طور پر میکے اور سُسرال کے اس فرق کو نہیں سمجھتیں۔ چناں چہ وہ ہمیشہ ایک غیر حقیقی احساس میں جیتی رہتی ہیں ـــ میکے کو اچھا سمجھنا اور سُسرال کو اؔس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader