Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 111

By Maulana Wahiduddin Khan

درمیان صنفی مساوات قائم کرنے کی کوشش کی۔ مگر یہ فطرت (Nature) سے جنگ کرنا تھا۔ یہ حقیقت واقعہ سے ٹکرانا تھا، اس کا نتیجہ الٹا ہوا۔ اس کے نتیجے میں دونوں صنفوں کے درمیان مساوات کا مقصد تو حاصل نہیں ہوا۔ البتہ اس مصنوعی کوشش کا یہ نقصان ہوا کہ معاشرہ کے اندر نئی نئی برائیاں پیدا ہوگئیں۔ چند مثالیں مغربی تہذیب نے عورت کے معاملہ میں فطرت سے جو انحراف کیا، اس کے بڑے عجیب اور مہلک نتائج پیدا ہوئے۔ ذیل میں چند مثالیں درج کی جاتی ہیں جن سے اس معاملہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑے گی۔ شادی نہ کرنا غلطی گریٹا گاربو (Greta Garbo) کسی زمانہ میں ہالی وڈ کی مشہور ترین ایکٹرس تھی۔ مگر اب بڑھاپے کی عمر کو پہنچنے کے بعد فلمی دنیا میں اس کی کوئی قیمت نہیں۔ اس کے پرانے دوست بھی سب کے سب اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ 18 ستمبر 1980 کو اس نے اپنی 75 ویں سال گرہ تنہا منائی۔ گریٹا گاربو کے سوانح نگار نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس بات پر افسوس ہے کہ آپ نے شادی نہیں کی جس کی وجہ سے آج آپ کی تنہائیوں کا کوئی ساتھی نہیں۔ گریٹا گاربو نے غمگین لہجہ میں جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ میرا شادی نہ کرنا ایک غلطی تھی: "Not getting married was a mistake." (Hindustan Times, 21 September 1980) خدا نے انسان کو جوڑے کی صورت میں بنایا ہے۔ مرد اور عورت دونوں ایک دوسرے سے مل کر انسانیت کی تکمیل کرتے ہیں۔ پھر زندگی کی نوعیت کچھ اس قسم کی ہے کہ اس کا مستقل ہونا بھی ضروری ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے خدا نے نکاح کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page