Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 113

By Maulana Wahiduddin Khan

سمجھیں اور جو انھیں اپنا سمجھے۔ ایسے لوگ بھری ہوئی کائنات میں بالکل تنہا ہو کر رہ جاتے ہیں اور یقیناً کسی آدمی کے لیے تنہائی سے بڑی کوئی سزا نہیں۔ اچھی بیوی بنو فرینک بورمین Frank Borman ایک امریکی خلاباز ہیں۔ انھوں نے ایک ایسی خلائی کشتی میں پرواز کیا تھا جس میں ان کے علاوہ ایک خاتون خلا باز بھی سوار کرائی گئی تھی ۔ مسٹر بور من نے ایک بیان میں کہا: “Having women on the spacecraft was okay except that it would be upsetting to put a male and a female too close together for a long time.” خلائی کشتی میں عورت کو بٹھانا اچھا ہے۔ البتہ ایک عورت اور ایک مرد کو دیر تک اتنا زیادہ قریب رکھنا ابتری کا باعث ہو گا۔ مسٹر بور من کے اس بیان نے مساوات مردوزن کے بہت سے علم برداروں کو بوکھلا دیا ہے۔ ایک امریکی خاتون نے اپنی پرجوش تقریر میں کہا: ”مسٹر فرینک بورمن کا وجود کہاں ہوتا اگر ان کے ماں اور باپ اکٹھا نہ ہوتے۔“ سائنسی تحقیقات نیز عملی زندگی کے حقائق نے مساوات مردوزن کے قدیم تصور کو سخت جھٹکا پہنچایا ہے۔ ایک امریکی خاتون مسز مارگن (Marabel Morgan) دو بچوں کی ماں ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے: مکمل عورت (Total Woman) اس کتاب میں انھوں نے اپنی امریکی بہنوں کو ”خوش گوار ازدواجی زندگی“ کے لیے یہ سادہ گر بتایا ہے: “Be nice to your husband, stop nagging him and understand his needs.” اپنے شوہر کی اچھی رفیق بنو۔ اس کو ملامت کرنا چھوڑ دو، اس کی ضرورتوں کو سمجھو۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page