Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 114

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ کتاب ایک سال سے بھی کم عرصہ میں تین ملین کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے۔ موصوفہ کے نزدیک مرد کی رفیق بننا عورت کی تکمیل ہے، نہ کہ آزادانہ زندگی کا مالک بننا۔ (ٹائمز آف انڈیا، 8 فروری 1978) حقیقت یہ ہے کہ مکمل عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی مکمل رفیق بن سکے۔ ناکامی کا اعتراف امریکا کی ایک ایکٹرس جین سیبرگ (Jean Seberg) نے اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ امریکا کے علاوہ یورپ میں بھی وہ ایک عرصہ تک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اس نے قدیم انداز میں ایک ”گھر“ بسانے کے بجائے لاکھوں گھروں کے لیے سامان تفریح بننے کو ترجیح دیا۔ مگر اس کی موت کے بعد جب اس کی ڈائری پڑھی گئی تو اپنی ڈائری کی آخری سطروں میں اس نے لکھا تھا: “I wish I had stayed home.” کاش میں اپنے گھر میں رہی ہوتی (ٹائمز آف انڈیا 8 نومبر 1981ء) کیسا عجیب تھا یہ کامیاب سفر جو بالآخر صرف ناکامی پر ختم ہوا۔ خدا نے جس طرح اس دنیا کی مادی چیزوں کو خاص فطرت پر پیدا کیا ہے اور اسی فطرت پر قائم رہ کر کوئی چیز اپنا صحیح وظیفہ انجام دے پاتی ہے۔ یہی حال انسان کا بھی ہے۔ خدا نے مرد کو خاص فطرت پر پیدا کیا ہے اور اسی طرح عورت کو بھی خاص فطرت پر پیدا کیا ہے۔ دونوں اسی وقت اپنی زندگی صحیح طور پر گزار سکتے ہیں جب کہ خدا کی فطرت پر قائم رہیں ۔ فطرت سے ہٹتے ہی زندگی کے نقشہ میں اپنا مقام کھو دیں گے۔ عورت کی صلاحیتیں واضح طور پر مرد سے مختلف ہیں۔ یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت کا دائرہ کار اور مرد کا دائرہ کار عمومی اعتبار سے یکساں نہیں۔ مرد کا دائرہ کار اگر باہر ہے تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page