Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 115

By Maulana Wahiduddin Khan

عورت کا دائرہ کار ”اندر“ مرد اپنے دائرہ کار میں زیادہ مفید بن سکتا ہے اور عورت اپنے دائرہ کار میں ۔ اگر دونوں اپنے دائرہ کار کو بدل لیں تو دونوں اپنی معنویت کو کھو دیں گے۔ دونوں اپنے کو بے جگہ بنا لیں گے۔ صرف مسائل پیدا ہوئے امریکا سے ایک ناول چھپا ہے جس کا نام ہے ” اکیلی خاتون“: Harold Robbins, The Lonely Lady, London, New English Library, 1976. اس ناول میں امریکا کے ترقی یافتہ معاشرہ کی ایک کمزوری کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ وہ یہ کہ عورت کی غیر شادی شدہ زندگی بالآخر ایک نا قابل برداشت تنہائی پر ختم ہوتی ہے۔ کہانی کے مطابق، ایک خوبصورت اور نوجوان امریکی خاتون فلمی دنیا کی چمک دمک (glamour) سے متاثر ہوتی ہے۔ وہ شادی شدہ زندگی کو چھوڑ کر فلم ایکٹرس بن جاتی ہے۔ اس کی با کمال نسوانیت اس کی مدد کرتی ہے۔ وہ بہت جلد ترقی کی سیڑھیاں طے کرنے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ ترقی کے آسمان پر پہنچ جاتی ہے۔ دولت، شہرت، عزت اور چاہنے والوں کی بھیڑ، ہر چیز با فراط اس کے گرد جمع ہو جاتی ہے۔ مگر ترقی کی آخری انتہا پر پہنچنا اس کو سکون نہیں دیتا۔ اب وہ ایک تلخ حقیقت (bitter truth) کو دریافت کرتی ہے: that "fame has a way of fading, and friends a way of disappearing when they are most needed." یہ کہ شہرت بالآخر ختم ہو جاتی ہے۔ اور دوست بالآخر ساتھ چھوڑ دیتے ہیں جب کہ ایک عورت کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ امریکی خاتون نہایت حسرت بھرے انداز میں کہتی ہے:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page