خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 117
By Maulana Wahiduddin Khan
حقیقت کو بھول جاتا ہے۔ عورت اور مرد کے لیے فطرت کا بنایا ہوا نظام یہ ہے کہ وہ شادی شدہ زندگی گزاریں۔ ان کی جسمانی ساخت ان کے نفسیاتی اور خاندانی مسائل ، ان کے اجتماعی رشتے سب اپنی درستگی کے لیے شادی شدہ زندگی کا تقاضا کرتے ہیں۔ عورت کا آزاد اور خود مختار ہونا ، الفاظ کے اعتبار سے بظاہر بڑا خوبصورت معلوم ہوتا ہے مگر اس کا عملی تجربہ اتنا ہی زیادہ بھیانک ہے۔ عورت اپنی جوانی کی عمر میں بڑی آسانی سے اس قسم کے خوش کن اور دل فریب نظریات کا شکار ہو جاتی ہے۔ مگر جب اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو اس کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا راستہ غلط تھا۔ مگر یہ علم اس کو صرف اس وقت ہوتا ہے جب کہ تلافی کا وقت نہیں ہوتا۔ اب اس کے لیے موجودہ دنیا میں جو چیز رہ جاتی ہے وہ صرف یہ کہ کتوں اور خرگوشوں کو پال کر مصنوعی طور پر ان سے دل بہلائے اور بالآخر حسرت اور مایوسی کے قبرستان میں جا کر سورہے۔ لذتیت کا انجام جان کینیڈی (1963-1917) امریکا کا 35 واں صدر تھا۔ اس نے جیکولین کینیڈی سے شادی کی۔ اس کے بعد جیکولین کینیڈی امریکا کی خاتونِ اول کی حیثیت سے کافی مشہور ہوئی۔ امریکا کی ایک خاتون مصنف کٹی کیلی نے جیکولین کینیڈی کے بارے میں ایک کتاب شائع کی ہے۔ اس کتاب کا نام ہے ۔ آہ جیکی: Jackie Oh: An Intimate Biography, By Kitty Kelley, Vikas, New Delhi, 1979, pp. 336 یہ کتاب جیکولین کینیڈی کے نجی حالات کے بارے میں ہے جو کہ کسی وقت امریکا کی خاتون اول (First Lady) تھی۔ جیکولین قدرت سے ایک پر کشش نسوانی شخصیت لے کر پیدا ہوئی۔ اس کی اس پیدا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader