خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 118
By Maulana Wahiduddin Khan
کشی خصوصیت نے جان کینیڈی کو متاثر کیا جو امریکہ کی ایک اعلیٰ فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کی شادی جان کینیڈی سے ہو گئی۔ بعد کو جان کینیڈی امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔ اس طرح جیکو لین کینیڈی کو امریکا میں وہ اعلیٰ ترین مقام حاصل ہو گیا۔ جس کے آگے مزید برتری کا کوئی مقام نہیں۔ جان کینیڈی 1960 میں امریکا کے 35 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ مگر اس کے صرف تیسرے سال 23 نومبر 1963 کو صدر کینیڈی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جیکو لین کینیڈی جو اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ مشہور اور معزز خاتون بن چکی تھی اچانک بے حیثیت ہو کر رہ گئی۔ تاہم اس کی نسوانی کشش نے یونانی ارب پتی ارسٹا ٹل اوناسس (1906-1975 Aristotle Socrates Onassis) کو متاثر کیا۔ اس کی دوسری شادی اوناسس سے ہو گئی۔ اس وقت جیکولین کی عمر تقریباً 40 سال اور اوناسس کی عمر تقریباً 60 سال تھی۔ یہ شادی دونوں کے لیے خوش گوار ثابت نہ ہوسکی۔ تھوڑے دنوں کے بعد ہی دونوں الگ الگ رہنے لگے۔ یہاں تک کہ 1975 میں طویل بیماری کے بعد اوناسس کا انتقال ہو گیا، جب کہ جیکو لین اس کے پاس موجود بھی نہ تھی۔ جیکو لین کو ہر چیز ملی مگر اس کو خوشی نہ مل سکی۔ اس کی سوانح نگار کٹی کیلی کے الفاظ میں جیکولین نے خوشی حاصل کرنے کی بابت اپنی ناقابل علاج خواہش کو خرید کر حاصل کرنا چاہا۔ خواہ اس کی قیمت 3 ہزار ڈالر فی گھنٹہ دینی پڑے۔ اس کے باوجود وہ خوشی حاصل نہ کرسکی: An incurable desire to buy happiness, even if it meant spending as much in one hour as 3000 dollars. خود کشی کر لی میریلین مونرو (Marilyn Monroe) امریکا کی ایک انتہائی مشہور خاتون ہے۔ اس نے اولاً فوٹو گرافر کے ماڈل کی حیثیت سے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ اس کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader