خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 120
By Maulana Wahiduddin Khan
ثابت ہوا کہ اسلام کا طریقہ فطری طریقہ ہے اور مغربی تہذیب کا طریقہ غیر فطری طریقہ۔ مجھ سے دور رہو انڈین ایکسپریس (14 مئی 1986) میں صفحہ 14 پر ایک مغربی عورت کی تصویر ہے۔ وہ ایک میز کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے اور ایسی پریشان حال دکھائی دے رہی ہے جیسے کہ اس کا سب کچھ لٹ گیا ہو۔ مگر یہ کوئی عام عورت نہیں۔ یہ دور جدید کی مشہور ترین ایکٹریس ایلزبتھ ٹیلر ہے تصویر کے نیچے حسب ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں: ASKING FOR MONEY: Testifying before a Senate sub-committee Capitol Hill in Washington on Thursday actress Elizabeth Taylor pleads for more money to find a cure for the deadly AIDS disease. (Indian Express, New Delhi, May 14, 1986) ”ایڈز‘‘ کے لیے رقم۔ امریکی سینٹ کی ایک سب کمیٹی کے سامنے واشنگٹن میں ایکٹریس الزبتھ ٹیلر اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے مزید رقم کا مطالبہ کر رہی ہے تا کہ وہ ایڈز کے مہلک مرض سے نجات حاصل کر سکے۔ ”ایڈز‘‘ موجودہ زمانہ کا ناقابلِ علاج مرض ہے جو بے قید جنسی اختلاط کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا شخص نہ صرف خود عجیب و غریب قسم کی تکلیفوں کا شکار ہو جاتا ہے بلکہ وہ متعدی بھی ہے۔ دوسرے لوگ ایسے شخص سے دور بھاگنے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ ایڈز کے مریض سے جو شخص چھو جائے گا اس کو بھی ایڈز کا مرض لاحق ہو جائے گا۔ چنانچہ ٹیلر جیسی خواتین جن سے قریب ہو کر لوگ فخر محسوس کرتے تھے، اب وہ ایسی عورتوں سے دور بھاگ رہے ہیں کہ کہیں ان کو بھی یہ مہلک مرض لاحق نہ ہو جائے۔ کیسا عجیب ہے مغربی عورت کا یہ انجام۔ وہ مساوی درجہ حاصل کرنے کی کوشش میں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader