خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 121
By Maulana Wahiduddin Khan
غیر مساوی درجہ تک پہنچ گئی۔ آگے بڑھنے کی کوشش میں وہ انسانی قافلہ سے پیچھے چلی گئی۔ شہرت بوجھ بن گئی فرانس کی سینما کی تاریخ میں جس خاتون نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کی وہ ”بی بی“ (Brigitte Bardot) ہے ۔ وہ 1934 میں پیدا ہوئی ۔ فلمی دنیا میں بعض اعتبار سے اس نے میریلین مونرو اور مارلین ڈٹرچ سے بھی زیادہ بڑا مقام حاصل کیا۔ جون آف آرک کے بعد وہ فرانس کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ خاتون شمار ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ”بی بی“ کے ذریعہ باہر کی جو دولت فرانس میں آئی وہ اس سے بھی زیادہ ہے جو مشہور رینالٹ (Renault) موٹر کمپنی کے ذریعہ فرانس میں آئی۔ ٹونی کرالی نے 1958 کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ اس کی تصویریں یورپ اور امریکہ کے جرائد کے صفحہ اول پر 29345 بار چھپ چکی ہیں ۔ (ریڈرز ڈائجسٹ مئی 1986) ”بی بی“ کی فلم پر فلم بنتی رہی۔ اس کی مقبولیت اتنی بڑھی کہ بعض اوقات وہ اپنے گھر سے نکلنے میں صرف اس لیے کامیاب نہ ہوسکی کہ اس کے گھر کے باہر فوٹوگرافروں کی ناقابل عبور فوج کھڑی ہوئی تھی۔ اس کے نام روزانہ اتنے زیادہ خطوط آتے تھے کہ ان کی منتخب تعداد کو پڑھنا بھی اس کے لیے ناممکن تھا۔ ان تمام ظاہری رونقوں کے باوجود اندر سے وہ سخت غیر مطمئن تھی حتیٰ کہ اس کی شہرت اس کے لیے ایک بوجھ بن گئی۔ اس نے خودکشی کے ارادہ سے ایک رات بہت زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھا لیں: One night, worn out by her own fame, Brigitte swallowed an overdose of tranquillizers. تاہم وہ نہ مر سکی۔ اس وقت بھی جب کہ وہ نازک حالت میں پیرس کے ایک اسپتال میں لے جائی جارہی تھی، فوٹوگرافروں نے ایمبولنس کار کو زبردستی راستہ میں روکا تا کہ وہ اس کا فوٹو لے سکیں ۔ ”بی بی“ کے بارے میں ایک رپورٹ میں اس کا تاثر بتایا گیا تھا کہ کیمرہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader