Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 140

By Maulana Wahiduddin Khan

کیے گئے ہیں ان کو ان کے نام سے پکارا نہیں جاتا۔ بلکہ ان میں ہر ایک کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور اسی خاص نمبر سے اس کو یاد کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بلیک "نمبر 28" کے مادہ کے اپنے رحم میں داخل کر کے حاملہ ہوئی۔ مقرر وقت پر اس کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ اس لڑکے کا نام اس نے ڈورون (Doron) رکھا۔ یہ یونانی لفظ ہے جس کے معنی تحفہ یا عطیہ کے ہوتے ہیں۔ یہ بچہ اب چار سال سے زیادہ کا ہو چکا ہے اور وہ اب اسکول جانے لگا ہے۔ اس کی تصویر ہندوستان ٹائمس 7 ستمبر 1986 (میگزین صفحہ 4) پر شائع ہوئی ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کا نمائندہ آئن بروڈی (Ian Brodie) مذکورہ خاتون سے اس کے لاس اینجلس (کیلی فورنیا) کے مکان پر ملا۔ اس کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر بلیک کی خوشیاں دھیرے دھیرے غم میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ باپ کے بغیر بچہ کی ولادت اس کے لیے طرح طرح کے مسئلے پیدا کر رہی ہے۔ ان مسائل کی طویل فہرست میں سے ایک یہ ہے کہ نومولو داب بولنے لگا ہے۔ وہ بار بار پوچھتا ہے کہ میرے باپ کہاں ہیں۔ ڈاکٹر بلیک نے بتایا کہ ایک بار ایسا ہوا جب کہ ڈورون مجھ سے غصہ ہو گیا۔ اس نے کہا کہ وہ باہر جا رہا ہے تا کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ رہے: "There was one occasion when Doron got angry with me. He said he was going off to live with his Dad." خاتون کے لیے شوہر کے بغیر اولاد حاصل کرنا پہلے ایک دلچسپ تجربہ معلوم ہوتا تھا، مگر اب وہ نازک مسائل کا ایک سلسلہ نظر آتا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ نومولود ڈورون اپنے لیے ایک باپ سے محروم ہے: "One thing Doron is deprived of is a Daddy." فطرت کے نظام سے انحراف کے بعد آدمی کے لیے ایسے عجیب و غریب مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جن کا اس نے پہلے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page