Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 141

By Maulana Wahiduddin Khan

مناکحت نہ کہ مسافت ٹائم (نیویارک) انگریزی زبان کا مشہور ہفتہ وار میگزین ہے۔ وہ دنیا کے تقریباً 95 ملکوں میں پڑھا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اس کی اشاعت 6 ملین ہے۔ (ٹائم 2 فروری (1987 اس میگزین کی ہر اشاعت میں ایک تحقیقی مضمون ہوتا ہے جس کو اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی ٹیم خصوصی ریسرچ کے ذریعہ تیار کرتی ہے۔ اس مضمون کو سر ورق کا مضمون (cover story) کہا جاتا ہے۔ اسی قسم کا ایک مضمون اس کے شمارہ 16 فروری 1987 میں شائع ہوا ہے۔ اس کا عنوان ہے عظیم پژمردگی (The Big Chill) ۔ اس مضمون میں مختلف پہلوؤں سے اس نئی بیماری کی تحقیق کی گئی ہے جس کو ایڈز (AIDS) کہا جاتا ہے۔ ایڈز کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ ایک متعدی مرض ہے۔ چنانچہ یہ مرض اب نئے قسم کے اچھوت پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ جو مرد یا عورت ایک بار ایڈز میں مبتلا ہو جائیں، لوگ ان سے دور بھاگنے لگتے ہیں، کیوں کہ انھیں اندیشہ ہوتا ہے کہ انھیں بھی یہ مرض لگ جائے گا۔ بعض مغربی ملکوں میں بار بر شاپ پر اس قسم کے نشانات نظر آنے لگے ہیں جن کے اوپر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ شیبو کے لیے یہاں نہ آئیں: "No Shaves Here." حکومتی ذمہ داروں نے اس کو ایڈز ہسٹریا کہا ہے۔ تاہم بار بر حضرات کا کہنا ہے کہ مریض کے چہرہ کا پسینہ یا شیو کرتے ہوئے معمولی سا خون نکل آنا بھی بیماری کے پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے احتیاطی طور پر ایسے مریضوں سے بچنا ضروری ہے۔ (ٹائمز آف انڈیا 19 فروری 1987) ٹائم کے محققین کی جماعت نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس مہلک مرض کا سب سے بڑا سبب

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page