Urdu book · خاتونِ اسلام

غیر فطری مساوات کا نتیجہ

Urdu book, p. 145

By Maulana Wahiduddin Khan

اصول کے غلطی کا نتیجہ ہے۔ پہلے واقعے کی صورت میں ایک انسان کی غلطی ثابت ہوتی ہے جب کہ دوسرے واقعے کی صورت میں خود تہذیب جدید کے اصول کی غلطی۔ غیر فطری مساوات کا نتیجہ ”کوئی شخص جو مجھ کو جانتا ہو وہ یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے کیا کیا ہے“ ایک 35 سالہ امریکی نے کہا۔ جو کہ بظاہر ایک سنجیدہ اور معصوم چہرہ والا آدمی ہے۔ اس نے اپنی عورت کو مارنے کی کہانی بیان کی جس سے وہ محبت کرتا ہے۔ اس نے گلا گھونٹ کر اس کو بے ہوش کر دیا۔ اس نے اس کو کیچڑ میں دھکیل دیا۔ اس نے چھری سے اس کا گلا کاٹ دینا چاہا، وغیرہ۔ ”میں نے کیسے ایسا کیا“۔ اس نے تعجب کے ساتھ کہا۔ ”لوگ مجھ کو ایک اچھے آدمی کی حیثیت سے جانتے ہیں۔ میرا اپنا ایک بزنس ہے، میں شراب نہیں پیتا، میں سگریٹ نہیں پیتا۔ میں دوسری عورتوں کا پیچھا نہیں کرتا۔“ اس کے باوجود ایسا ہوا کہ اس شخص نے بار بار اپنی بیوی کو مارا۔ امریکی ماہنامہ ریڈرس ڈائجسٹ (مارچ 1987) میں اس طرح کے بہت سے امریکیوں کی کہانی بیان ہوئی ہے۔ ڈائجسٹ کے اس مضمون کا عنوان ہے۔ لوگ کیوں ان عورتوں کو مارتے ہیں جن سے وہ محبت کرتے ہیں: "Why Men Hurt the Women They Love." پانچ صفحہ کے اس مضمون میں عورتوں کو مارنے (Wife-beating) کی بہت سی مثالیں نقل کرتے ہوئے حسب ذیل رپورٹ دی گئی ہے: According to one survey, in America a woman is battered by a husband or boy- friend every 18 seconds. And every year, it is estimated that more than a million of these

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page