جدید عورت کی مظلومی
Urdu book, p. 150
By Maulana Wahiduddin Khan
تک کیا گیا۔ ماہر نفسیات میری کاس نے پایا ہے کہ جن عورتوں کو اس قسم کے تجربات ہوئے، جو کہ قانون کے مطابق زنا بالجبری کی تعریف میں آتے ہیں، ان میں آدھے سے زیادہ تعداد ڈیٹ کے ذریعہ بدکاری کرنے کی تھی۔ ایک لکچرار اینڈری پیریٹ نے اندازہ لگایا ہے کہ دو کیمپس جن کا اس نے جائزہ لیا۔ ان کی 20 فیصد خواتین کے ساتھ زنا بالجبری کیا گیا تھا۔ 1985 میں زنا بالجبری کے واقعات کی تعداد 87340 تھی۔ میری کاس نے کہا: ڈیٹ کے موقع پر بدکاری کا خطرہ اس سے زیادہ ہے کہ اچانک جھاڑی سے نکل کر کوئی اجنبی شخص ایسا کرنے لگے۔ آزادی نسواں کے بعض علم برداروں کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایک بدکاری کلچر پیدا ہو چکا ہے جس میں مردوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ عورتوں کے ساتھ جارحانہ انداز اختیار کریں اور عورتیں ان کے آگے سپر ڈال دیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader