Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 152

By Maulana Wahiduddin Khan

اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو اس کو چاہیے کہ ہرگز کسی ایسی عورت کے ساتھ خلوت میں نہ رہے جس کے ساتھ کوئی محرم موجود نہ ہو۔ کیوں کہ وہاں ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ غیر مرد اور عورت اگر تنہائی میں ملیں تو شیطان کو فوراً انھیں ورغلانے کا موقع مل جاتا ہے۔ لیکن اگر ملاقات کے وقت کوئی محرم رشتہ دار بھی ساتھ موجود ہو تو شیطان کو ان کی نفسیات میں داخل ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔ پہلی صورت میں ملاقات کسی حد پر نہیں رکتی۔ اور دوسری صورت میں ملاقات حد کے اندر رہتی ہے، وہ اس سے آگے جانے نہیں پاتی۔ پاکبازی کی اہمیت موجودہ زمانہ میں صنفی اباہیت کا طریقہ بہت بڑے پیمانہ پر اختیار کیا گیا۔ مغربی دنیا میں نکاح سے پہلے جنسی تعلق قائم کرنا عام ہو گیا، حتیٰ کہ اس کو ایک فلسفہ بنا دیا گیا۔ کہا گیا مستقل شریک حیات کے انتخاب کے لیے یہ زیادہ محفوظ اور بہتر طریقہ ہے کہ پیشگی طور پر پوری طرح اس کا تجربہ کر لیا جائے۔ مرد اور عورت نکاح سے پہلے اسی طرح کھلے طور پر ایک دوسرے سے ملنے لگے جس طرح ایک مرد اور ایک عورت نکاح کے بعد آزادانہ طور پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ مگر یہ طریقہ فطرت سے ٹکراؤ تھا۔ تخلیقی نظام کی خلاف ورزی نے ایسے ایسے مسائل پیدا کیے جن کا حل موجودہ ڈھانچہ میں ناممکن نظر آنے لگا۔ ان نتائج نے لوگوں کے اندر نظر ثانی کا ذہن پیدا کیا۔ حتیٰ کہ اب خود وہی لوگ اس طریقہ کے مخالف ہو رہے ہیں جو اس سے پہلے نہایت پرجوش طور پر اس کی حمایت کر رہے تھے۔ اس سلسلہ میں امریکا کی ایک بڑی سبق آموز رپورٹ اخبارات میں شائع ہوئی ہے۔ اے ایف پی (AFP) کے حوالہ سے ٹائمز آف انڈیا (18 مارچ 1987) نے اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page