Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

عورت ۔ یہ دونوں ایک دوسرے کی طرف کھنچتے ہیں تاکہ اپنی ابتدائی وحدت کو دوبارہ حاصل کر سکیں ۔ ارسٹوفین نے جنسی کشش کے اسی نظریہ کو اپنی کتاب میں بیان کیا ہے۔ بائبل کے باب پیدائش میں بھی یہی نظریہ مشہور افسانہ کی صورت میں بیان ہوا ہے کہ آدم کے جسم سے ایک پسلی نکالی گئی اور اسی سے ان کی بیوی حوّا بنائی گئیں ۔ اور چوں کہ عورت کو مرد کے اندر سے نکالا گیا ہے، مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑ دیتا ہے اور اپنی بیوی سے مل جاتا ہے تا کہ دونوں دوبارہ ایک جسم ہو جائیں :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page