خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
چند مثالیں یہاں ہم دو مثالیں نقل کرتے ہیں ۔ اس سے بیک وقت دو باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ اوہام و خرافات میں اور علم میں کیا فرق ہے۔ نیز یہ کہ اوہام و خرافات کے قدیم دور کو ختم کر کے نیا دور لانے کا کام اصلاً اور اولاً جس نے انجام دیا وہ اسلام ہے۔ ہماری دنیا میں جو واقعات ہوتے ہیں ان میں سے ایک واقعہ وہ ہے جس کو گرہن کہا جاتا ہے کبھی سورج کو گرہن لگتا ہے اور کبھی چاند کو۔ موجودہ زمانے میں اس کے فلکیاتی اسباب معلوم کر لیے گئے ہیں۔ مگر قدیم زمانے میں انسان اس کی حقیقت سے ناواقف تھا۔ اس لیے اس نے فرضی قیاس کے تحت عجیب عجیب نظریے قائم کر لئیے۔ مثلاً قدیم چین کے لوگوں کا خیال تھا کہ گرہن کا سبب ایک آسمانی اثر دہا ہے۔ جب کبھی سورج گرہن لگتا تو چینی لوگ سمجھتے کہ سورج کو ایک بہت بڑا اثر دہا نگل رہا ہے۔ اس کے بعد ساری آبادی اس کے ساتھ ہل کر آخری ممکن حد تک شور کرتی تا کہ وہ سورج کو بچا سکے اور وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے: گ رہن ختم ہونے کا مقرر وقت ہوتا ہے۔ وہ آخر کار اپنے وقت پر ختم ہو جاتا ہے۔ شور کرنے والے لوگ جب دیکھتے کہ کچھ دیر کے بعد گرہن ختم ہو گیا تو وہ سمجھتے کہ وہ ان کے شور کرنے کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔ چنانچہ اگلے گرہن کے موقع پر وہ مزید یقین کے ساتھ شور کرنے میں لگ جاتے۔ یہی وہ زمانہ ہے جب کہ اسلام آیا۔ مگر اسلام نے سورج گرہن کے بارے میں زمانے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader