آبادی کا مسئلہ
Urdu book, p. 160
By Maulana Wahiduddin Khan
آبادی کا مسئلہ امریکہ میں ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے ۔ پیدائش کا قحط: Ben J. Wattenberg, The Birth Dearth (1987) یہ کتاب آج کل مختلف حلقوں میں بحث کا زبردست موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس میں مصنف نے اعدادوشمار کی روشنی میں دکھایا ہے کہ امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں میں پیدائش کی شرح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اشتراکی بلاک کی شرح پیدائش بڑھ رہی ہے۔ اور تیسری دنیا کا تو یہ حال ہے کہ اگلے پچاس سال میں اس کی آبادی مغربی دنیا سے دس گنا زیادہ ہو جائے گی۔ اس کے نتیجے میں اکیسویں صدی میں پہنچ کر امریکا عالمی طاقتی حیثیت (world-power status) کھودے گا۔ اسی طرح پوری مغربی دنیا عالمی سیاست میں دوسرے درجے کی حیثیت حاصل کرے گی۔ اس کا حل ایک ناقد کے الفاظ میں یہ ہے کہ مغربی عورتیں دوبارہ بچہ پیدا کرنے والی قدیم عورت کا انداز اختیار کرلیں: “...to slip back into a traditional woman as exclusive child raiser.” (Time, 24 March, 1987, p. 48) جدید تہذیب نے عورت کو جو مقام دیا تھا وہ زندگی کی حقیقتوں سے ٹکراگیا۔ اب مفکریں مغرب کو نظر آرہا ہے کہ اگر کامیاب زندگی حاصل کرنا ہے تو عورت کے قدیم تصور کو دوبارہ اختیار کرنا ہوگا۔ سرپرستی سے محروم ہفتہ وار ٹائم (23 مارچ 1987) نے امریکا کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے بچوں کی خودکشی (Teen Suicide) اس رپورٹ میں دکھایا گیا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader