Urdu book · خاتونِ اسلام

آبادی کا مسئلہ

Urdu book, p. 161

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے کہ امریکہ میں 10 سال اور 20 سال کے درمیان کے نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ 1950 کے مقابلہ میں یہ تعداد اب تین گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ 1985 میں ایک لاکھ آبادی پرساٹھ نوجوانوں (اور اتنے ہی بڑوں) نے خودکشی کی۔ یہاں ہم تین خواتین کے تاثرات درج کرتے ہیں جو امریکی بچوں کی خودکشی کے سلسلے میں مذکورہ رپورٹ میں نقل کیے گئے ہیں: بار برا وہیلر نے کہا کہ میرا یہ خیال نہیں کہ خودکشی کے وقت یہ بچے سمجھتے ہوں کہ وہ مرنے جارہے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ درد کو دور کرنے اور مسئلہ کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ الین لیڈر نے کہا کہ ہر شخص اس طرح دوڑ بھاگ میں ہے کہ ہمارے پاس وقت نہیں کہ ہم اپنے بچوں کوسن سکیں۔ باربرا اولیری نے کہا کہ جب اس قسم کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو میں اپنے بچوں کے بارے میں بہت زیادہ سوچنے لگتی ہوں۔ میری خواہش ہوتی ہے کہ میں ان کو درست طور پر پرورش کرسکوں۔ یہ ان کی زندگی کے خطرناک سال ہیں۔ آپ ہمیشہ یہ جان نہیں سکتے کہ ان کے دماغ میں کس طرح کے خیالات گھوم رہے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page