ایک مثال
Urdu book, p. 179
By Maulana Wahiduddin Khan
پیشگی رائے معلوم کی گئی تو اچانک ان کا نام بالکل نیچے آگیا۔ اس کے بعد مسٹر ہارٹ نے اپنے آپ کو ملک میں تنہا پایا: And in the end, he found himself alone (p. 10) ٹائم (18 مئی 1987) کے الفاظ میں ایکٹرس سے جنسی تعلق ان کے لیے ان کی سیاسی موت (political death) کے ہم معنی بن گیا۔ 3 مئی کو اس معاملہ کا انکشاف ہوا اور صرف پانچ دن بعد 8 مئی کو انھوں نے ان الفاظ کے ساتھ صدارتی مقابلہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا: "I was withdrawing from the race and would then quietly disappear from the stage." (p. 6) ٹائم نے اس سلسلہ میں اپنی طویل رپورٹ کا خاتمہ ان الفاظ پر کیا ہے کہ امریکی اب اپنے لیڈروں کے بارے میں وہی گہری معلومات جاننا چاہتے ہیں جو کسی وقت کلارک گیبیل (ایکٹر) اور ایلزبتھ ٹیلر (ناول نگار) کی رومانیت کے لیے مخصوص تھیں۔ ہتھیاروں کے کنٹرول کے مسائل سے نبرد آزما ہونے اور معاشی مسائل سے نمٹنے سے زیادہ امریکی عوام ایسے افراد چاہتے ہیں جن پر وہ بھروسہ کر سکیں۔ جن کا فیصلہ اور جن کی دیانت داری ان کے لیے اطمینان بخش ہو: "Americans now demand the same intimate knowledge about their leaders that once was reserved for the romantic entanglements of Clark Gable or Elizabeth Taylor. Rather than wrestling with the complexities of arms control and a troubled economy, the public tends to look for personalities they can trust, whose judgement and integrity make them feel comfortable." (pp, 7-8)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader