Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 182

By Maulana Wahiduddin Khan

اب امریکا میں اس پر اخلاقی بحثیں شروع ہو گئی ہیں۔ نیو جرسی کے بشپ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مادری نیابت کا طریقہ بچہ کو محض ایک سودا بنا دیتا ہے۔ اور عورت کو محض ایک بچہ ساز: Surrogacy exploits a child as a commodity and exploits a woman as a baby-marker (46). دوسری طرف جو عورت دوسرے شخص کے لیے بچہ پیدا کرتی ہے وہ خود سخت قسم کی نفسیاتی پیچیدگی میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ اس قسم کی ایک عورت ایلزب تھ کین (Elizabeth Kane) نے کہا کہ مجھے اپنے بچہ کی یاد ستاتی ہے۔ ان احساسات کو دبانے کے لیے مجھے برسوں کی مدت درکار ہوگی: "I miss my baby. I had to suppress those feelings for years." جنسی آزادی کا غیر فطری نظریہ جو غیر فطری مسائل پیدا کرتا ہے، مذکورہ واقعہ اس کی صرف ایک جزئی مثال ہے۔ ترقی کے بجائے تنزل امریکی میگزین ٹائم کی اشاعت 29 دسمبر 1986 ایک اسپیشل نمبر تھی جس کو اس نے 2086 کے نام ایک (A Letter to the Year 2086) کا عنوان دیا تھا۔ اس شمارے میں مختلف پہلوؤں سے امریکا کا حال، آنے والی صدی کو بتایا گیا تھا۔ اس کا ایک جزء خاندان کے احوال کے بارے میں بھی تھا۔ اس میں جو احوال لکھے ہوئے تھے، اس کا ایک حصہ یہ تھا: "The American family, not 50 years ago the rock on which the country built its church, has fractured into

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page