Urdu book · خاتونِ اسلام

خواتین اسلام کی مثال

Urdu book, p. 202

By Maulana Wahiduddin Khan

کوتاہیاں ہوتی ہیں ۔ عورتیں اپنے شوہروں کے ساتھ اور اپنے گھر والوں کے ساتھ غیر ضروری قسم کے مسائل کھڑے کر دیتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے گھر کا سکون غارت ہو جاتا ہے ۔ بظاہر سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ایسا معلوم ہونے لگتا ہے جیسے گھر میں کچھ نہیں ۔ عورت اگر اتنا کرے کہ وہ گھر کے اندر مسئلہ نہ پیدا کرے تب بھی اس نے بہت بڑا کام کیا ۔ اگر عورت کے اندر مزید صلاحیت ہو اور اس کو وسیع تر مواقع حاصل ہوں تو وہ اس کے آگے کا کام بھی کر سکتی ہے جس کو ہم نے خصوصی درجہ کا نام دیا ہے ۔ اسلامی تاریخ میں اس کی کثرت سے مثالیں موجود ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ ، حضرت عائشہ نہایت ذہین خاتون تھیں ۔ ان کا حافظہ بہت اچھا تھا ۔ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے بھر پور استفادہ کیا ۔ غالباً ان کا حافظہ وہ تھا جس کو موجودہ زمانہ میں عکسی حافظہ (photographic memory) کہا جاتا ہے ۔ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی باتوں کو اچھی طرح یاد رکھا ۔ وہ چوں کہ رسول اللہ کے مقابلہ میں بہت کم عمر تھیں ، اس لیے آپ کی وفات کے بعد تقریباً 50 سال تک زندہ رہیں ۔ وہ امت کے لیے ایک زندہ ٹیپ ریکارڈر ثابت ہوئیں ۔ اور آپ کی وفات کے نصف صدی بعد تک آپ کی باتیں لوگوں کو سناتی رہیں۔ عبد اللہ ابن عباس صحابہ کے درمیان بہت بڑے عالم تھے ۔ وہ حبر الامۃ کہے جاتے ہیں ۔ اور قرآن کی تفسیر میں امتیازی مقام رکھتے ہیں ۔ یہ عبد اللہ بن عباس حضرت عائشہ کے شاگرد تھے ۔ انھوں نے علم دین زیادہ تر حضرت عائشہ سے سیکھا ، اسی طرح بہت سے صحابہ و تابعین آپ سے علم دین سیکھتے رہے۔ اس مثال میں ایک اسلامی خاتون علم دین میں مہارت پیدا کر کے لوگوں کی رہنمائی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مہر کی مقدار کم ہوتی تھی ۔ بعد کو جب فراخی کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page