Urdu book · خاتونِ اسلام

عورت کا احترام

Urdu book, p. 204

By Maulana Wahiduddin Khan

عورت کا احترام اسلام کی بنیاد دو باتوں پر ہے۔ اللہ کا خوف اور انسانوں کا احترام۔ اس کا حکم دیتے ہوئے قرآن میں ارشاد ہوا ہے: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا (4:1)۔ یعنی، اے لوگو، اپنے رب سے ڈرو۔ جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا۔ اور اسی (کی جنس) سے اس کا جوڑ پیدا کیا۔ اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پھیلا دیے ۔ اور تم اللہ سے ڈرو جس کے واسطہ سے تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو۔ اور قرابتوں کے باب میں بھی۔ بے شک اللہ تمہارے اوپر نگر اں ہے۔ اس آیت میں وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا (خدا نے اس سے اس کا جوڑ پیدا کیا) کا مطلب بعض لوگوں نے یہ بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے آدم کو مٹی سے پیدا کیا، اور اس کے بعد ان کے جسم سے ان کی ایک پسلی نکال کر ان کی بیوی حوا کو بنایا۔ مگر یہ تشریح صحیح نہیں۔ یہ بائبل کی بات ہے، نہ کہ قرآن کی بات۔ بائبل میں حضرت حوا کی پیدائش کے بارے میں اسی قسم کی روایت آئی ہے۔ یہاں ہم بائبل کے الفاظ نقل کرتے ہیں: اور خداوند خدا نے آدم پر گہری نیند بھیجی اور وہ سو گیا۔ اور اس نے اس کی پسلیوں میں سے ایک کو نکال لیا اور اس کی جگہ گوشت بھر دیا۔ اور خداوند خدا اس پسلی سے جو اس نے آدم میں سے نکالی تھی۔ ایک عورت بنا کر اسے آدم

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page