جدید تحقیقات
Urdu book, p. 210
By Maulana Wahiduddin Khan
اعتبار سے فرق پایا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ لکھتے ہیں : "With respect to personality traits," he writes, "men are characterized by greater aggressiveness, dominance and achievement motivation, women by greater dependency, a stronger social orientation, and the tendency to be more easily discouraged by failure than men." (Encyclopedia Britannica, 19/907) اوصافِ شخصیت کے اعتبار سے، آدمیوں کے اندر جارحیت اور غلبہ کی خصوصیت زیادہ پائی گئی ہے۔ ان میں حاصل کرنے کا جذبہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں عورتیں سہارا چاہتی ہیں۔ ان کے اندر معاشرہ پسندی کارجان زیادہ ہوتا ہے۔ اور ناکامی کی صورت میں مردوں کے مقابلہ میں وہ زیادہ آسانی سے بے ہمت ہو جاتی ہیں۔ اس سلسلہ میں موجودہ زمانہ میں بے شمار تجربات کیے گئے ہیں۔ مثلاً امریکا میں ایک تجربہ یہ کیا گیا کہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی کا انتخاب کیا گیا۔ دونوں کم عمر تھے۔ اور ابھی بولنے کی عمر کو نہیں پہنچے تھے۔ تاہم ان کی جسمانی صحت یکساں تھی۔ ان کو دو الگ الگ کٹہرے میں رکھ کر نکلنے کا دروازہ بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد لڑ کی رونے چلانے لگی، جب کہ لڑکے نے ادھر اُدھر ہاتھ مار کر اندازہ کرنا شروع کیا کہ کیا کسی طرف سے وہ نکلنے کا راستہ پا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک تجربہ میں پایا گیا کہ بارہ ماہ کی لڑکیاں کسی اجنبی کمرہ میں ہوں اور انھیں خوفزدہ کیا جائے تو وہ اپنی ماؤں کی طرف بھاگتی ہیں جب کہ اسی عمر کے لڑکے کے کچھ کرنے کی راہ ڈھونڈنے لگتے ہیں۔ نیو یارک یونیورسٹی میں ریسرچ کرنے والوں نے دیکھا کہ لڑکی اگر بوتل پینے میں مشغول ہے تو وہ اس وقت پینے سے رک جاتی ہے جب کہ کوئی شخص کمرے میں آتا ہوا نظر آئے۔ اس کے برعکس، ایک لڑکا کسی آنے والے پر کوئی دھیان نہیں دیتا وہ اپنا کام بدستور جاری رکھتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader