خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 228
By Maulana Wahiduddin Khan
memorize and process mathematical information than women, but females are better with words, a Soviet scientist says, reports UPI. "Men dominate in mathematical subjects due to the peculiarities of their memory." Dr Vladimir Konovalov told the Tass news agency. "The stronger sex shows greater difficulties in processing and adapting language material." عورتوں کے مقابلہ میں مردوں کے اندر اس بات کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ ریاضیاتی معلومات کو یاد رکھیں اور اس کو ترکیب دے سکیں۔ مگر عورتیں الفاظ میں زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ یہ بات ایک روسی سائنس داں نے کہی۔ ڈاکٹر ولا دیمیر کونولووف نے تاس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مرد ریاضیاتی موضوعات پر چھائے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ ان کے اندر حافظہ کی خصوصی صلاحیت ہے۔ صنفِ قوی لسانی مواد کو ترکیب دینے اور استعمال کرنے میں زیادہ مشکل محسوس کرتا ہے۔ مذکورہ آیت کا تعلق قرض سے ہے۔ یعنی وہ صورت جب کہ آج معاملہ کیا جائے اور آئندہ اس کی ادائیگی ہو۔ ایسے معاملہ میں حکم دیا گیا کہ اس کے اوپر دو مرد گواہ ہوں۔ یا ایک مرد اور دو عورتیں گواہ مقرر کی جائیں۔ یہ بالکل واضح ہے کہ اس طرح کے معاملہ میں انصاف پسندی کے بعد دوسری چیز جو دیکھنے کی ہے وہ یادداشت ہے۔ اور جب حیاتیاتی طور پر عورت کی یادداشت مرد سے کم ہو تو یہ عین مطابق حقیقت ہے کہ ایک مرد کی جگہ دو عورتیں گواہ بنائی جائیں۔ گویا عورت اور مرد میں گواہی کا فرق بربنائے ضرورت ہے، نہ کہ بربنائے فضیلت۔ اضافی خصوصیت نہ کہ فضیلت قرآن کی آیت ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْض (4:34)۔ یعنی ، مرد عورتوں کے اوپر قوام ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader