نادانی کا کلمہ
Urdu book, p. 232
By Maulana Wahiduddin Khan
خواتینِ اسلام اسلام کی تاریخ خواتین کے اعلیٰ واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ خواتین کو اسلامی معاشرہ میں کتنا اونچا مقام حاصل ہے۔ اور انھوں نے اسلام کے دائرہ میں رہ کر کتنے بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ عائشہ بنت ابی بکر نہایت ذہین خاتون تھیں ۔ ان کی ذہانت اسلام میں آکر نہ ضائع ہوئی اور نہ غیر استعمال شدہ رہ گئی۔ بلکہ اس نے اپنے استعمال کا نہایت اعلیٰ اور وسیع میدان پالیا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کافی کم عمر تھیں اس بنا پر آپ کی وفات کے بعد تقریبا نصف صدی تک دنیا میں رہیں اور اس پوری مدت میں امت کے لیے دین کو جاننے کا مستند ذریعہ بنی رہیں۔ حضرت عائشہ کی روایتوں کی تعداد 2210 تک شمار کی گئی ہے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگوؤں اور تقریروں کو نہایت صحت کے ساتھ اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتی تھیں اور ان سے مسائل اخذ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ شرعی احکام کا تقریباً چوتھائی حصہ حضرت عائشہ سے منقول ہے۔ آپ کا علم اور فقہ اس قدر مسلم تھا کہ صحابہ کے درمیان جب کسی معاملہ میں سوال پیدا ہوتا تو وہ حضرت عائشہ سے دریافت کرتے۔ حضرت ابوموسیٰ اشعری کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو جب بھی کسی حدیث میں اشکال پیش آتا تو ہم عائشہ سے رجوع کرتے ، ان کے یہاں ضرور اس کے متعلق ہم کو کوئی علم مل جاتا : عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : مَا أَشْكَلَ عَلَيْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ قَطُّ، فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلَّا وَجَدْنَا عِنْدَهَا مِنْهُ عِلْمًا (سنن الترمذی، حدیث نمبر 2883)۔ اس قسم کی باتوں کی اصل اہمیت یہ نہیں ہے کہ وہ اسلامی تاریخ کی ایک معزز خاتون کی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader