Urdu book · خاتونِ اسلام

عورت کا مقام

Urdu book, p. 255

By Maulana Wahiduddin Khan

ہو یا غریب ، بادشاہ ہو یا کوئی معمولی آدمی ہو، اس پر لازم ہے کہ وہ ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سات بار دوڑے۔ یہ دوڑنا کیا ہے، یہ ایک خاتون کے عمل کی تقلید ہے جس کا نام ہاجرہ تھا۔ وہ ان دونوں پہاڑوں کے درمیان پانی کی تلاش میں سات بار دوڑی تھیں ۔ اس لیے ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ جب وہاں جائے تو وہ بھی وہاں سات بار دوڑے۔ گویا ایک عورت کے نقش قدم پر چلنے کا حکم تمام انسانوں کو دے دیا گیا۔ چار ہزار سال پہلے مکہ بالکل غیر آباد تھا۔ اس وقت حضرت ابراہیم خدا کے حکم سے حضرت ہاجرہ اور ان کے چھوٹے بچے (اسماعیل) کو لے کر یہاں آئے اور اس بے آب و گیاہ علاقہ میں ان کو بسا دیا تا کہ یہاں کے آزاد ماحول میں ایک زندہ قوم بنے اور بعد کو پیغمبر آخر الزماں کا ساتھ دے کر انقلابی کردار ادا کرے۔ حضرت ابراہیم جب حضرت ہاجرہ کو اس خشک مقام پر چھوڑ کر چلے گئے تو ایک بار پانی کی تلاش میں وہ صفا اور مردہ پہاڑیوں کے درمیان سات بار دوڑیں۔ یہی وہ عمل ہے جس کی تقلید میں ہر حاجی آج بھی دونوں پہاڑیوں کے درمیان سات بار سعی کرتا ہے۔ یہ اللہ کے لیے سرگرم ہونے کا ایک سبق ہے جو تمام مردوں اور عورتوں کو ایک خاتون کے عمل کی پیروی کی صورت میں دیا جاتا ہے۔ عورت کی عظمت کا شاید اس سے بڑا کوئی مظاہرہ نہیں ہو سکتا کہ ہمیشہ کے لیے تمام مردوں کو ایک عورت کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دے دیا جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page