Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

کی اہمیت اس سے بہت زیادہ ہے۔ وہ انسان کے اندر تمام عضویاتی، ذہنی، روحانی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی مخنث آدمی کوئی بڑا فلسفی یا بڑا سائنس داں نہیں بنا ہے۔ حتیٰ کہ وہ بڑا مجرم بھی نہ بن سکا۔ جنسی اعضاء کی اہمیت انسانی اعمال کے لیے بہت زیادہ ہے: "The sexual glands have other functions than that of impelling man to the gesture which, in primitive life, perpetuated the race. They also intensify all physiological, mental, and spiritual activities. No eunuch has ever become a great philosopher, a great scientist, or even a great criminal. Testicles and ovaries possess functions of overwhelming importance." (Dr. Alexis Carrel: Man, The Unknown, 1948, p. 91) ماضی میں مذہب کے دائرہ میں عورت سے نکاح کو معیوب چیز سمجھ لیا گیا تھا۔ اسلام نے اس کے برعکس عورت کے ساتھ نکاح کے تعلق کو پسندیدہ چیز قرار دیا۔ جدید سائنسی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ پہلا ذہن فطرت کے خلاف تھا اور اسلام کا ذہن فطرت کے عین مطابق۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام کی تعلیمات سراسر مبنی بر حقیقت ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page