Urdu book · خاتونِ اسلام

تجرباتی تصدیق

Urdu book, p. 332

By Maulana Wahiduddin Khan

Actors, authors and other groups that have many contacts with the opposite sex tend to have a high divorce frequency (7/163) اس مغربی رپورٹ میں طلاقوں کی کثرت کو روابط (Contacts) کی کثرت کے ساتھ وابستہ کیا گیا ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مخلوط معاشرت یا بے پردہ معاشرت کا بہت گہرا رشتہ ازدواجی زندگی کی عدم استواری سے ہے۔ باپرده معاشرت کا ماحول ازدواجی زندگی میں استواری پیدا کرتا ہے، اس کے برعکس بے پردہ معاشرت کا ماحول ازدواجی زندگی میں عدم استواری کا موجب بنتا ہے اور اس طرح طلاق کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بے پردہ معاشرت کا یہ انجام باپرده معاشرہ کے درست ہونے کی ایک تجرباتی تصدیق ہے۔ با پرده معاشرت طلاق کے خلاف گویا ایک مانع عام (deterrent factor) کی حیثیت رکھتی ہے۔ بالفاظ دیگر، بے پردہ معاشرت خاندانی نظام کو غیر مستحکم کر کے طرح طرح کی سماجی خرابیاں پیدا کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں با پرده معاشرت خاندانی نظام کو مستحکم بناتی ہے جو کہ نسل انسانی کے لیے مختلف قسم کے عظیم فوائد کی ضامن ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page