Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 341

By Maulana Wahiduddin Khan

مشترک خاندانی زندگی میں بعض ناخوش گوار پہلوؤں کو دیکھ کر لڑکیاں گھبرا اٹھتی ہیں اور غیر مشترک خاندانی زندگی کی طرف دوڑ پڑتی ہیں۔ مگر اکثر اوقات یہ محض ایک جذباتی فیصلہ ہوتا ہے۔ غیر مشترک زندگی میں گھر کو سنبھالنے کے لیے لڑکیاں جتنی محنت اور قربانی پیش کرتی ہیں، اس کی نصف محنت اور قربانی اگر وہ مشترک زندگی میں پیش کریں تو وہ کہیں زیادہ سکھ اور چین کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی مشکلوں سے خالی نہیں ہوتی۔ البتہ ہم اپنی دانش مندی سے اپنی مشکلوں کو گھٹا سکتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ مل کر رہنے میں بلاشبہ بعض مشکلات ہیں۔ مگر وہ الگ رہنے کے مقابلے میں یقینی طور پر کم ہیں۔ اور ہر عقل مند مرد اور عورت کو چاہیے کہ وہ زیادہ مشکل کے مقابلے میں کم مشکل کو ترجیح دے۔ ذہنی مسائل گھر یلو مسائل میں سے ایک مسئلہ وہ ہے جو سوتيلی اولاد کی نسبت سے پیدا ہوتا ہے۔ ایک عورت کسی شخص کی دوسری بیوی بن کر ایک گھر میں داخل ہو اور وہاں پچھلی بیوی سے ہونے والی اولاد موجود ہو تو عام طور پر گھر کے اندر نازک مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو بعض اوقات گھر کی بر بادی کا سبب بنتے ہیں۔ ہر عورت کو فطری طور پر اپنی اولاد سے محبت ہوتی ہے جب تک دوسری بیوی کے یہاں اولاد نہ ہو، اس وقت تک اس کی یہ کمزوری چھپی رہتی ہے۔ مگر جیسے ہی دوسری بیوی کے یہاں اولاد پیدا ہوئی، اس کی دل چسپیاں اور تو جہات اپنی اولاد کی طرف مائل ہو جاتی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page