Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 359

By Maulana Wahiduddin Khan

“Nur Jahan enjoyed great influence and authority and became a power behind the throne. Nur Jahan exercised a strong influence on her husband and looked after him with unparalleled care and devotion. Under her influence Jahangir restrained himself from excessive drinking. She relieved him of much of the drudgery of administrative routine and anxiety. She enhanced the splendour of the Mughal court and ably seconded the efforts of her husband in patronizing learning and art and disbursing charity.” (Encyclopedia Britannica, 9/383) نور جہاں کو زبردست اثر اور اقتدار حاصل تھا۔ وہ تخت کے پیچھے ایک طاقت بن گئی ۔ نور جہاں نے اپنے شوہر ( جہاں گیر) پر زبردست اثر ڈالا اور بے مثال تو جہ اور جاں نثاری کے ساتھ اس کی خبر گیری کرتی رہی۔ نور جہاں کے زیر اثر جہاں گیر نے اپنی شراب نوشی میں کمی کردی۔ اس نے جہاں گیر کو بہت سی انتظامی مشقتوں اور پریشانیوں سے نجات دے دی۔ اس نے مغل دربار کی عظمت بڑھائی اور علم اور آرٹ اور خیراتی امور میں اپنے شوہر کی کوششوں کی نہایت قابلیت کے ساتھ مدد کی۔ تاریخ ساز کارنامہ اسلام کی تاریخ اس الزام کی تردید ہے کہ عورتیں گھر کے اندر رہ کر بڑے بڑے کام نہیں کر سکتیں ۔ اگرچہ گھر کے اندر کا جو کام ہے وہ بھی بلاشبہ بڑا کام ہے۔ تاہم باہر کے کاموں کو معروف طور پر بڑا کام سمجھا جاتا ہے وہ بھی یقینی طور پر عورتیں انجام دے سکتی ہیں، بغیر اس کے کہ وہ مردوں کی طرح باہر نکل آئی ہوں۔ اسلام کی تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں ہیں۔ ان میں سے ایک مثال وہ ہے جس کا ذکر پروفیسر ٹی۔ ڈبلیو۔ آرنلڈ نے کیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page