خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 78
By Maulana Wahiduddin Khan
باندھے بغیر جنسی فعل کیا تھا۔ اس لیے ان کے پروگرام میں یہ شامل ہی نہ تھا کہ وہ پیدا ہونے والے بچہ کو اپنا بچہ سمجھیں اور اس کی دیکھ بھال کریں۔ یہی والدین سے محروم بچے ہیں جو بالا آخر چارلس شوبھراج جیسے انسان بنتے ہیں۔ چارلس شوبھراج کا باپ ہندوستانی تھا اور ماں یورپین تھی۔ انھوں نے نکاح کیا اور پھر ایک بچہ پیدا کرنے کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ چارلس شوبھراج کی پرورش ایک آزاد لڑکے کی حیثیت سے ہوئی۔ اس کی مناسب تعلیم بھی نہ ہو سکی۔ دھیرے دھیرے وہ مجرم بن گیا۔ اس نے عالمی سطح پر ڈاکے ڈالے اور قتل کیے ۔ اب وہ بے حد خطر ناک مجرم کی حیثیت سے ہندوستان کی جیل میں ہے۔ مغربی ممالک میں کم سن مجرمین کے مسئلہ کا وسیع پیمانہ پر مطالعہ کیا گیا ہے اور بہت سے نتائج نکالے گئے ہیں۔ ان میں سب سے خطرناک نتیجہ یہ ہے کہ کم سنی کا جرم اکثر وہ بچے کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جو ماں باپ سے محرومی کی وجہ سے جھنجھلاہٹ اور منفی ذہنیت میں مبتلا تھے۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کے ایڈیشن 1984 میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم کے بچے اکثر نفسیاتی بے اعتدالی (psychological abnormality) میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھر ان سے طرح طرح کے سماجی جرائم ظہور میں آتے ہیں۔ ٹائم (19 اکتوبر 1987) کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں ہر سال تقریباً تین سو بچے اپنے باپ یا ماں کو قتل کر دیتے ہیں۔ (صفحہ (60)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader