Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 79

By Maulana Wahiduddin Khan

مغربی عورت ”ٹائم‘‘ مشہور امریکی ہفتہ وار میگزین ہے۔ اس کی ہر اشاعت میں کسی خصوصی موضوع پر تفصیلی رپورٹ ہوتی ہے۔ اس کی 20 مارچ 1972 کی اشاعت میں ”امریکی عورت‘‘ سے متعلق معلومات درج ہیں۔ اس رپورٹ کو میگزین کے وسیع ادارتی اسٹاف کی 20 خواتین نے خصوصی جدوجہد سے مرتب کیا ہے۔ پرچہ کا بیشتر حصہ اسی موضوع پر مشتمل ہے۔ پرچہ کے ہر شعبہ کے ماہرین نے اس کی تیاری میں حصہ لیا ہے۔ یہاں اس تفصیلی رپورٹ کے کچھ اجزاء کا ترجمہ درج کیا جاتا ہے۔ امریکا کی جدید عورت پر تقریباً ایک صدی گزر چکی ہے۔ 1898 میں اسکاٹ لینڈ کے سیاح موئرہیڈ نے لکھا تھا کہ مرد یہاں عورت کے مقابلے میں جنس برتری کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیوں کہ وہی سارے محنت کے کام کرتا ہے۔ مگر جدید نسوانی تحریک کے علم بردار کہتے ہیں، یہ ستم ظریفی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے سیاح نے سو برس پہلے جو بات کہی تھی، وہ اب بھی باقی ہے۔ اب بھی عورتیں ہی ہیں جو محکوم ہیں۔ (صفحہ 15) امریکی خواتین میں آج کل ایک نئی تحریک چل رہی ہے جس کو نئی نسوانیت کہا جاتا ہے۔ یہ اس بے چینی کا مظہر ہے جو آج کل امریکا کی عورتوں میں پائی جاتی ہے۔ امریکی عورت کو آج تاریخ میں سب سے زیادہ خوش ہونا چاہیے۔ تعلیم، لباس، سامان عیش ہر چیز میں آج وہ پہلے سے بہت زیادہ حصہ پائے ہوئے ہے مگر اس سیب میں ایک کیڑا پڑ گیا ہے۔ وہ خاندانی ذمہ داریوں سے پریشان ہے، وہ ایک ایسی زندگی چاہتی ہے جس میں بچہ، باورچی خانہ، چرچ ، ان چیزوں کا کوئی دخل نہ ہو۔ اگرچہ ایک بڑا طبقہ ایسا موجود ہے جو یہ کہتا ہے کہ عورت کا مقام مرد سے مختلف ہے۔ مگر بہت سی عورتیں اس سے اتفاق نہیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page