خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 82
By Maulana Wahiduddin Khan
کرنا ایک دشوار امر ہے خواہ دونوں ایک ہی جنس کے کیوں نہ ہوں ۔ رول اور ذمہ داریوں اور حقوق کا محتاط توازن، بغیر روایتی ڈھانچہ کے جو اس کی پشت پناہی کرے، بعض اوقات بالکل خیالی معلوم ہوتا ہے۔ تقریباً ہر شخص نئی تحریک نسوانیت کے بعض بنیادی مقاصد کی حمایت کرتا ہے — یکساں کام کے لیے یکساں تنخواہ یکساں روزگار کے مواقع، یکساں قانونی سلوک، مگر ان چیزوں کا حصول اس سے زیادہ گہری تبدیلیوں کا طالب ہے جو نسوانی تحریک کے حامیوں نے ابتداء فرض کیا تھا۔ عورتوں کے اوقات کار اور کام کے شرائط کے لیے تحفظاتی قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پھر بھی یہ ممکن نہیں ہے کہ امریکی عورت کو دوبارہ ”گڑیا گھر“ میں زبردستی لوٹایا جاسکے۔ ”وہ حیرت انگیز حد تک بُرے ہیں، مگر وہی حقیقتاً عورتوں کے محافظ ہیں۔“ جبینی نے مردوں کے بارے میں کہا: جبینی نے بلیو پرنٹ ریڈنگ اور میتھمیٹکس میں مہارت حاصل کی۔ جب اس نے نیوٹن کی ایک المونیم کمپنی میں ایک ملازمت کے لیے درخواست دی تو حسب امید اس کو جواب ملا کیا واقعی آپ اس درخواست میں سنجیدہ ہیں۔ میں نے جہاں بھی کام تلاش کیا۔ مجھ کو مردانہ ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری خاتون بیٹی جیکسن (Betty Jackson) 15 سال کی عمر کی تھی کہ اس کے یہاں ایک ناجائز بچہ تولد ہو گیا۔ اس صدمہ کے بعد اس کی ماں مرگئی اور بیٹی جیکسن کی ساری امیدیں ختم ہو گئیں۔ آج وہ سات ناجائز بچوں کی ماں ہے۔، گیس اور بجلی کا بل میری طاقت سے باہر ہے۔ میں ایک گندی گلی میں ایک ایسے گھر میں رہتی ہوں، جہاں گرم پانی نہیں، چوہے اور چیونٹے ہر طرف دوڑتے رہتے ہیں ۔، ویلفیر ڈپارٹمنٹ ماہانہ 92 ڈالر اس کو دیتا ہے اور مزید 128 ڈالر وہ دوسرے ذرائع سے کماتی ہے۔ مگر یہ رقم اس کی ناگزیر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader