نظام عصبی کس طرح بنتا ہے
Urdu book, p. 113
By Maulana Wahiduddin Khan
چیلنج یہ سوال ہے کہ ایک جاندار میں عصبی نظام کی تشکیل کس طرح ہوتی ہے۔ بہت سال پہلے امریکن نوبل انعام یافتہ سائنسٹ راجر اسپری ( Roger Wolcott Sperry 1913-1994) نے تجربہ کرکے دکھایا تھا کہ اگر ایک دریائی چھپکلی کی آنکھ اس طرح نکالی جائے کہ اس کی نظر کی نس آنکھ سے دماغ تک ٹوٹ جائے۔ اس کے بعد اگر اس کی آنکھ کو دوبارہ الٹ کر بھی لگا دیا جائے تو نظر کی نس آنکھ کے پردے سے دوبارہ شروع ہوکر دماغ کی طرف بڑھے گی ، اور دوبارہ اس سے جڑ جائے گی۔ کچھ عرصے کے بعد جانور اس آنکھ سے دوبارہ دیکھ سکتا تھا، مگر ہمیشہ الٹی شکل میں ( کیونکہ آنکھ الٹی لگی ہوئی تھی )۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ نیا تعلق بالکل درست تھا۔ سوائے اس کے کہ آنکھ کو یہ پتہ نہ تھا کہ وہ الٹی لگی ہوئی ہے۔ یہ نتائج بتا رہے ہیں کہ اعصاب کے ایک نظام کو اعصاب کے دوسرے نظام سے ٹھیک ٹھیک مربوط کرنے کے لیے بہت ہی درست اور پیچیدہ طریقے کار فرما ہوتے ہیں۔ مگر یہ طریق عمل کیا ہے، اس کو ہم متعین طور پر نہیں جانتے۔ (دوسرے لفظوں میں خود یہ واقعہ کہ آنکھ الٹی لگی ہوئی تھی، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ رابطے کس قدر متعین ہوتے ہیں)۔ How is the nervous system built? Francis Crick, Salk Institute, California. “Perhaps the most challenging problem in the whole of developmental biology is the construction of the nervous system of an animal. Many years ago it was shown by Roger Sperry that if a newt's eye was removed, so that the optic nerve from its eye to its brain was broken, then even if, the eye was replaced upside down, the optic nerve would regenerate from the retina, grow towards the brain and

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader