Urdu book · خدا کی دریافت
کوانٹم نظریہ کیا کشش کے
Urdu book, p. 114
By Maulana Wahiduddin Khan
کوانٹم نظریہ کیا کشش کے نظریے پر بھی چسپاں ہوتا ہے سر ہرمن بوندی (2005-1919)، چیف سائنٹسٹ، شعبہ انرجی : اگر ہم آئن سٹائن کے مقبول عام نظریہ کشش کو مانیں تو کسی مقناطیسی میدان کے مرکز میں یکا یک تبدیلی (مثلاً دو ستاروں میں جو ایک دوسرے کے گرد گھوم رہے ہوں) سے ایسا ہونا چاہیے کہ کشش کی لہریں روشنی کی سی رفتار سے پیدا ہوں۔ ریڈی ایشن کی دوسری تمام صورتیں ”کوانٹم“ کے مطابق ہوتی ہیں۔ یہ بات بمشکل قابل فہم ہے کہ کشش کی لہریں مقداروں کی شکل میں نہیں ہوتیں ۔ مگر ابھی تک کوئی اس بات کو ثابت نہیں کر سکا ہے، حالاں کہ بہت سے لوگ اس کی کوشش کر چکے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader