Urdu book · خدا کی دریافت

انسان کب سے زمین پر ہے

Urdu book, p. 116

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کب سے زمین پر ہے ڈاکٹر ڈونلڈ جانسن ( پیدائش 1943) ، میوزیم آف نیچرل ہسٹری ، کلیولینڈ ، اوہائیو: یورپ افریقہ اور ایشیا میں جو فوسلز (fossils) برآمد ہوئے ہیں، وہ انسان کی ابتدا کو اور زیادہ پیچھے کی طرف لے جارہے ہیں۔ بہر حال یہ بات دن بدن نمایاں ہوتی جارہی ہے کہ ارتقا کا معاملہ (سابقه تصور کے خلاف) کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ وہ مدت جس کا تعین ایک مسئلہ ہے، وہ تین ملین سے لے کر دس ملین سال پیچھے تک ہے۔ انسان کے امکانی آبا و اجداد میں یہ ظاہر بہت زیادہ فرق رہا ہے، اور ہم کو نہیں معلوم کہ ان کے درمیان باہمی رشتہ کیا تھا (اس کی وجہ جزئی طور پر ڈاکٹر جانسن کی حبش میں دریافتیں ہیں۔ نیز اس سے بھی زیادہ قدیم فوسلز پاکستان میں ملے ہیں)۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page