سائنس اور الہیات
Urdu book, p. 145
By Maulana Wahiduddin Khan
سائنس اور الہیات پروفیسر پال ڈیویز (Paul Davies, b. 1946) مشہور امریکی رائٹر ہیں۔ وہ ایری زونا اسٹیٹ (Arizona State) یونیورسٹی میں ایک ریسرچ سنٹر بیائنڈ (Beyond) کے ڈائریکٹر ہیں، اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی ایک کتاب کا نام گولڈی لاکس انگما (Goldilocks Enigma) ہے۔ حال میں ان کا ایک مقالہ گار جین (Guardian 2007) Newspapers Limited میں چھپا ہے۔ اس مقالے کو انگریزی اخبار ہندو (The Hindu) نے اپنے شمارہ 27 جون 2007 میں اس عنوان کے تحت شائع کیا ہے ۔ تخلیق پسندوں کے استدلال میں دراڑ: Flaw in creationists' argument مضمون نگار لکھتے ہیں کہ "سائنس داں دھیرے دھیرے ایک ناگوار سچائی (inconvenient truth) تک پہنچ رہے ہیں، وہ یہ کہ کائنات ایک نہایت محکم کائنات ہے۔ سائنس داں چالیس سال سے کائنات میں کام کرنے والے قوانین طبعی کی تحقیق کر رہے ہیں۔ تحقیق، کائنات کے پیچھے ایک شعوری وجود (conscious being) کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ کائنات کے قوانین میں سے کسی ایک کو بھی اگر بدلا جائے تو اس کا نتیجہ نہایت مہلک ہوگا۔ کائنات اتنی زیادہ منظم ہے کہ اس کے موجودہ ڈھانچے میں معمولی تبدیلی بھی اس کو درہم برہم کرنے کے لیے کافی ہے۔ مثال کے طور پر ساری کائنات ایٹم سے بنی ہے۔ اور ہر ایٹم نیوٹران اور پروٹان کا مجموعہ ہے۔ نیوٹران کسی قدر وزنی ہوتا ہے، اور پروٹان کسی قدر ہلکا۔ یہ تناسب بے حد اہم ہے۔ کیوں کہ اگر اس کا الٹا ہو، یعنی پروٹان بھاری ہو اور نیوٹران ہلکا، تو معلوم قوانین کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader