زمین ایک استثناء
Urdu book, p. 157
By Maulana Wahiduddin Khan
زمین ایک استثنا ایک شخص اگر کائنات کا سفر کر کے پوری کائنات کا مشاہدہ کرے تو وہ پائے گا کہ وسیع کائنات پوری طرح ایک غیر ذی روح (lifeless) کائنات ہے۔ اُس میں اتھاہ خلا ہے، دہشت ناک تاریکی ہے، اُس کے اندر پتھر کی چٹانیں ہیں، آگ کے بہت بڑے بڑے گولے ہیں، اور یہ سب چیزیں دیوانہ وار مسلسل حرکت میں ہیں۔ اس پر ہیبت منظر سے گذر کر جب وہ سیارہ زمین پر پہنچتا ہے تو یہاں اس کو ایک حیران گن استثنا نظر آتا ہے۔ یہاں استثنائی طور پر پانی ہے، سبزہ ہے، حیوانات ہیں، زندگی ہے، عقل وفہم کے پیکر انسان ہیں، پھر یہاں حیرت ناک طور پر وہ موافق حیات چیز موجود ہے، جس کو لائف سپورٹ سسٹم کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک مکمل تہذیب (civilization) موجود ہے، جو وسیع کائنات میں کہیں بھی سرے سے موجود نہیں، یعنی بظاہر ایک انتہائی بے معنی کائنات میں ایک انتہائی با معنی دنیا۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ وسیع کائنات میں سیارہ زمین ایک انتہائی نادر استثنا ہے۔ یہ استثنا کوئی سادہ بات نہیں، وہ ایک عظیم حقیقت کا مشاہداتی ثبوت ہے، اور وہ ہے قادرِ مطلق خدا کا ثبوت ۔ استثنا مداخلت کو ثابت کرتا ہے اور مداخلت بلا شبہ مداخلت کار کا ثبوت ہے، اور جب مداخلت کار کا وجود ثابت ہو جائے تو اس کے بعد خدا کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے : Exception proves intervention and intervention proves intervenor and when the existence of intervenor is proved, the existence of God is also proved. سفر نگ کا مسئلہ خدا کے وجود پر شک کرنے کے لیے جو باتیں کہی جاتی ہیں، ان میں سے ایک وہ ہے جس کو پرابلم آف اول (problem of evil) یا سفرنگ (suffering) کہا جاتا ہے۔ یہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader