زیادہ عجیب، کمتر عجیب
Urdu book, p. 180
By Maulana Wahiduddin Khan
کشش کے معاملے میں ہمارے لیے جو انتخاب ہے وہ کشش رکھنے والے مادہ اور بے کشش مادہ میں نہیں ہے۔ بلکہ کشش رکھنے والے مادہ اور غیر موجود مادہ میں ہے۔ چونکہ غیر موجود مادہ کا نظریہ ورک ایپل نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے کشش رکھنے والے مادہ کا انتخاب لے رکھا ہے، خالص علمی اعتبار سے یہی معاملہ خدا کے عقیدہ کا بھی ہے۔ کائنات کے اندر تخلیق کی صلاحیت نہیں ، وہ اپنے اندر کے ایک ذرے کو نہ گھٹا سکتی، اور نہ بڑھا سکتی۔ اس لیے، دوسرے تمام سائنسی نظریات کی طرح، یہاں بھی ہمارے لیے انتخاب با خدا کائنات (universe with God) اور بے خدا کائنات ( universe without God) میں نہیں ہے۔ بلکہ با خدا کائنات اور غیر موجود کائنات (non-existent universe) میں ہے۔ چونکہ ہم غیر موجود کائنات کا انتخاب نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہم مجبور ہیں کہ با خدا کائنات کے نظریے کا انتخاب کریں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader