معنی خیز استثنا
Urdu book, p. 212
By Maulana Wahiduddin Khan
معنی خیز استثناء کائنات میں بے شمار الگ الگ چیزیں پائی جاتی ہیں، لیکن کائنات کا ایک عجیب ظاہر یہ ہے کہ اس میں عمومی طور پر یکسانیت (uniformity) نہیں ہے، بلکہ اُس کے ہر حصے میں استثناءات (exceptions) پائے جاتے ہیں۔ کائنات کی یہ استثنائی مثالیں اِس بات کا ثبوت ہیں کہ اِس کائنات کا ایک عظیم خالق ہے۔ استثنا (exception) ذہین مداخلت (intelligent intervention) کا ثبوت ہے، اور ذہنی مداخلت ایک ذہین خالق (CreatorIntelligent ) کا ثبوت ہے۔ مثلاً وسیع کائنات میں شمسی نظام (solar system) ایک استثنا ہے۔ شمسی نظام میں سیاره ارض (planet earth) ایک استثناء ہے۔ زمین کا انتہائی متناسب سائز ایک استثنا ہے ۔ زمین کی اپنے محور (axis) پر گردش ایک استثنا ہے۔ زمین پر لائف سپورٹ سٹم (life support system) ایک استثنا ہے۔ زمین پر زندگی ایک استثنا ہے۔ زمین پر انسان ایک استثنا ہے، وغیرہ۔ اِس قسم کے مختلف استثنا جو ہماری دنیا میں پائے جاتے ہیں، وہ سادہ طور پر استثنا نہیں ہیں، بلکہ وہ انتہائی حد تک بامعنی استثنا (meaningful exception) ہیں۔ وسیع کائنات میں اِس قسم کے بامعنی استثنا ات یقینی طور پر اس بات کا ثبوت ہیں کہ اِس کائنات کا ایک خالق ہے۔ اُس نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس کائنات کو بنایا ہے۔ اُس نے جہاں چاہا، چیزوں میں یکسانیت (uniformity) کا طریقہ اختیار کیا، اور جہاں چاہا، کسی چیز کو دوسری چیزوں سے ممیز اور مستثنیٰ بنا دیا۔ مثلاً زندہ اجسام کے ڈھانچے میں باہم یکسانیت (uniformity) پائی جاتی ہے،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader